سیاسی بنیاد پر بھرتیاں چیلنج | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کراچی شہر کے سابق ناظم اعلی نعمت اللہ خان نے صوبے کے سرکاری محکموں میں مبینہ طور پر سیاسی بنیادوں پر ہونے والی بھرتیوں کو چیلنج کیا ہے اور عدالت سے استدعا کی ہے کہ ان بھرتیوں کو غیرقانونی قرار دیا جائے۔ انہوں نے اس سلسلے میں بدھ کو ہائی کورٹ میں ایک آئینی درخواست داخل کی جس میں صوبے کے چیف سیکریٹری، سیکریٹری تعلیم اور سیکریٹری داخلہ کو جوابدہ بنایا گیا ہے۔ درخواست گذار نے الزام عائد کیا ہے کہ حکمران اتحاد میں شامل جماعتوں نے سرکاری نوکریوں کی بندر بانٹ کر لی ہے اور وہ سرکاری محکموں میں بھرتی پر پابندی کے باوجود اپنے من پسند افراد کو خلاف قانون ملازمتیں دے رہی ہیں جس سے اہل افراد نظر انداز ہو رہے ہیں اور کراچی سمیت صوبے کے عوام میں سخت بے چینی اور مایوسی پائی جاتی ہے۔ درخواست گذار کا کہنا ہے کہ غیرقانونی طور پر بھرتی ہونے والے افراد اپنی ڈیوٹیوں سے غیرحاضر رہتے ہیں اور مفت کی تنخواہیں لے رہے ہیں جس سے سرکاری کام کا بھی ہرج ہو رہا ہے۔ انہوں نے بعض اخبارات میں شائع ہونے والی خبروں کے تراشے بھی دیے جن میں دعوی کیا گیا ہے کہ حکمران جماعت مسلم لیگ (ق) اور متحدہ قومی موومنٹ کو مبینہ طور پر صوبے کی سرکاری ملازمتوں میں پچاس پچاس فیصد کوٹہ دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس طرح حکمران جماعتوں کے لیے سرکاری ملازمتوں کا کوٹہ مخصوص کرنا آئین و قانون کی خلاف ورزی ہے۔ درخواست گذار نے استدعا کی ہے کہ عدالت چیف سیکریٹری سے پچھلے پانچ سالوں کے دوران ہونے والی سرکاری بھرتیوں کی تفصیلات طلب کرے اور سیاسی بنیادوں پر ہونے والی بھرتیوں کو غیرقانونی قرار دے۔ انہوں نے ایسی مبینہ بھرتیوں میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی بھی درخواست کی ہے۔ | اسی بارے میں نائب ناظمین کا انتخاب مکمل28 December, 2005 | پاکستان کراچی: نسرین نائب ناظمہ منتخب 28 December, 2005 | پاکستان جب پیپلز پارٹی کا قلع ’ڈھیر‘ ہوا18 December, 2005 | پاکستان کونسلرز کو اغوا کرنے کے الزامات01 October, 2005 | پاکستان کراچی ناظمین: اکثریت کے دعوے 15 September, 2005 | پاکستان فیصلہ چند روز میں کرونگا:نعمت اللہ19 August, 2005 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||