BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کونسلرز کو اغوا کرنے کے الزامات

فوجی گشت
اپوزیش امیدواروں نے فوج کی تعیناتی کی درخواست کی ہے۔
ملک کی سب سے بڑے شہر کراچی میں سٹی اور ٹاؤن کونسل کے انتخابات سے قبل امیدواروں نے کونسلرز کے اغوا کےالزامات عائد کئے ہیں جبکہ الیکشن کمیشن کو بھی تحریری شکایت کی گئی ہے۔

پاکستان میں بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے کے لئے چھ اکتوبر کو پولنگ ہوگی۔جس میں ضلع اور ٹاؤن ناظمین اور کونسل کے ممبران کا انتخاب ہوگا۔

کراچی میں سٹی ناظم کے لئے اپوزیشن کے مشترکہ امیدوار نعمت اللہ خان ایڈووکیٹ نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ ان کے حمایتی کونسلرز کو حراساں کیا جارہا ہے۔ جبکہ کچھ کونسلرز کو غائب کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ گلشن اقبال، کیماڑی، گڈاپ اور ملیر ٹاؤن سے منتخب ہونے والے ان کے کچھ حمایتی کونسلرز لاپتہ ہیں ۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ کونسلرز کو ہراساں کرنے میں مقامی پولیس بھی ملوث ہے۔

نعمت اللہ کے مطابق کونسلرز کی وفاداری تبدیل کرنے کے لئے ان پر دباؤ ڈالا جارہا ہے۔ انہوں نے بتایاکہ انہوں نے الیکشن کمیشن کو بھی تحریری طور پر اس سے آگاہ کردیا ہے۔
دوسری جانب گڈاپ ٹاؤن سے ٹاؤن ناظم کے عوام دوست امیدوار غلام مرتضیٰ بلوچ نے بھی الیکشن کمیشن کوتحریری درخواست دی ہے جس میں انہوں نے دعویٰ کی ہے کہ ان کے گیارہ کاؤنسلرز کو اغوا کیا گیا ہے۔

بی بی سی سی بات کرتے ہوئے مرتضیٰ بلوچ نے بتایا کہ گزشتہ شب ان کے فارم ہاؤس پر پولیس نے چھاپہ مارکر ان کے حمایتی گیار کونسلرز کو اغوا کرلیاہے جبکہ ان پر کوئی مقدمہ بھی درج نہیں ہے۔

غلام مرتضیٰ بلوچ کے مطابق جب انہوں نے پولیس کے اعلیٰ حکام سے رابطہ کیا تو چھ کونسلرز کو آزاد کیا گیا جبکہ پانچ ابھی تک لاپتہ ہیں۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ حکومتی اتحادی سیاسی وفاداری تبدیل کرنے کے لئے ان کے حمایتی کونسلرز پر دباؤ ڈال رہے ہیں۔

قبل ازیں کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے کے جائزے کے لئے منگل کے روز سٹی کورٹ میں اجلاس منعقد ہوا ۔ جس میں انتخابات کے انتظامات اور امن امان پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں ڈسٹرکٹ رٹرننگ آفیسر آغا رفیق نے ڈی آئی جی کراچی کو ہدایت کی کے الیکشن سے قبل کسی کونسلر کو گرفتار نہ کیا جائے پھر چاہے اس پر مقدمہ ہی کیوں نے درج ہو۔
ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر جو ڈسٹرکٹ سیشن جج بھی ہیں نے ڈی آئی جی کو ہدایت کی گرفتاری کے سلسلے میں اعلیٰ حکام کے حکم کو بھی نظر انداز کیا جائے۔

پولنگ اسٹیشن کے بارے میں امیدواروں کی شکایات کے بارے میں انہوں نے کہا کہ تین پولنگ اسٹیشن تبدیل کئے گئے ہیں اگر ضرورت پڑی تو اور بھی تبدیلی کی جائیگی ۔

واضح رہے کہ ہر ٹاؤن میں ایک پولنگ اسٹیشن قائم کی جائیگی کراچی میں اٹھارہ ٹاؤن ہیں۔ کچھ امیدواروں نے شکایت کی تھی کہ ایک مخصوص گروپ کے علاقوں میں پولنگ اسٹیشن قائم کئِی جارہے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد