30 یونین کونسلوں کے نتائج | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان میں ضلعی انتخابات کے پہلے مرحلے میں صوبہ سندھ کے اندر تیس یونین کونسل کے ناظمین اور نائب ناظمین بلامقابلہ کامیاب ہوگئے ہیں۔ ان جوڑوں کےخلاف کسی امیدوار نے کاغذات نامزدگی داخل نہیں کرائے تھے۔ بلامقابلہ منتخب ہونے والے تمام امیدواروں کا تعلق حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ (ق) سے ہے۔ رٹرننگ افسران ان ساٹھ امیدواروں کی کامیابی کا اعلان کاغذات کی جانچ پڑتال کے بعد کریں گے۔ وہ ناظمین اور نائب ناظمین جن کےمقابلےمیں کسی مخالف نے کاغذات نامزدگی داخل نہیں کرائے ہیں ان میں نوشہروفیرز ضلع کی ایک یونین کونسل، گھوٹکی کی ایک، ٹھٹہ ضلع کی تحصیل جاتی اور شاہبندر کی سات، کشمور میں تین، تھرپارکر کی نو، عمرکوٹ کی دو، جیکب آباد کی پانچ، اور ٹنڈو الہیار کی دو یونین کونسلیں شامل ہیں۔ مختلف اضلاع میں تقریبا پینتالیس کونسلرز بھی بلامقابلہ منتخب ہوگئے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے ذرائع کا کہنا ہے کاغذات کی جانچ پڑتال کے بعد وہ امیدوار جن کےخلاف کسی مخالف نے کاغذات نامزدگی داخل نہیں کرائے ہیں ان کوسرکاری طور پر بلا مقابلہ منتخب قرار دیا جائےگا۔ جیکب آباد ضلع میں چھ اقلیتوں کی نشستیں خالی رہ گئی ہیں جن پر کسی امیدوار نے کاغذات جمع نہیں کرائے ہیں جب کہ اسی ضلع میں تئیس اقلیتی نشستوں پر بلامقابلہ کونسلر کامیاب ہوئے ہیں۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||