کراچی: نسرین نائب ناظمہ منتخب | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کراچی کی سٹی کونسل کے لیے متحدہ کی حمایت یافتہ حق پرست پینل کی نسرین جلیل نائب ناظمہ منتخب ہوگئی ہیں۔ وہ کراچی کی پہلی نائب ناظمہ ہیں۔ انہوں نے دو سو پچپن کے ایوان میں سے ایک سو چہتر ووٹ حاصل کیے۔ ان کے مدمقابل اپوزیشن کے مشترکہ امیدوار سعد غنی تھے، جن کا تعلق پاکستان پیپلز پارٹی سے ہے۔ واضح رہے کہ جماعت اسلامی اور پی پی پی میں انتخابی ڈیل کے نتیجے میں ناظم کے لیے نعمت اللہ خان اور نائب ناظم کے لیے سعد غنی کو مشترکہ امیدوار نامزد کیا گیا تھا۔ کراچی سٹی کونسل کا اجلاس بدھ کو جیسے ہی شروع ہوا تو اپوزیشن کے امیدوار سعد غنی نے احتجاج کیا اور کہا کہ ایوان میں جعلی کونسلر موجود ہیں ان کے کارڈ چیک کیے جائیں۔ ان کے مطابق پولیس ان کے کونسلروں کو ہراساں کر رہی ہے۔ انہیں روکا گیا ہے۔ مطالبے پر عملدرآمد نہ ہونے پر اپوزیشن کے کونسلروں نے علامتی واک آؤٹ سعد غنی نے انتخابات کے بعد بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ امیدوار تھے اور انہیں بھی روکا گیا۔اس کے علاوہ کئی کونسلروں کو آنے نہیں دیا گیا۔ انہوں نے انتخابات کو غیر قانونی قرار دیا اور بتایاکہ وہ اس کے خلاف عدالت سے رجوع کریں گے۔ متحدہ کی امیدوار نسرین جلیل کا کہنا تھا کہ انتخابات قانونی اور جائز طریقے سے ہوئے ہیں اوروہ کوشش کریں گی کہ سب فریقین کو ساتھ لےکر چلیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں انصاف کے ساتھ نبھائیں گی۔ | اسی بارے میں ناظمین کےانتخاب میں التواء30 August, 2005 | پاکستان کراچی کےناظمین: نامزدگی فارم جمع13 September, 2005 | پاکستان 3 ضلعی، 8 تحصیل ناظم کامیاب22 September, 2005 | پاکستان ضلعی ناظمین کے لیے ووٹنگ مکمل06 October, 2005 | پاکستان ناظمین انتخابات: ووٹوں کی گنتی جاری06 October, 2005 | پاکستان سرحد: نائب ناظمین کا انتخاب معطل27 December, 2005 | پاکستان نائب ناظمین کا انتخاب معطل28 December, 2005 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||