BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 16 July, 2007, 13:11 GMT 18:11 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’حکومت وزیرستان معاہدے پر قائم ہے‘

وزارتِ خارجہ کی ترجُمان تسنیم اسلم
حکومت معاملے کے حل کے لیے قبائلی عمائدین سے بات چیت کر رہی ہے
حکومتِ پاکستان کا کہنا ہے کہ وہ اب بھی شمالی وزیرستان امن معاہدے پر قائم ہے اور اس حوالے سے اب بھی قبائلی عمائدین کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔

وزارتِ خارجہ کی ترجُمان تسنیم اسلم نے ہفتہ وار پریس کانفرنس کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہا کہ حکومتِ پاکستان نے شمالی وزیرستان میں پچھلے سال ستمبر میں کیےگئے معاہدے کو تاحال ترک نہیں کیا ہے۔

اتوار کو شمالی وزیرستان کے صدر مقام میران شاہ میں مقامی طالبان کی جانب سے حکومت کے ساتھ کیے گۓ معاہدے کی منسوخی کا اعلان کیا گیا تھا۔ طالبان کا کہنا ہے کہ حکومت نے اُن کے ساتھ کیے گۓ امن معاہدے کی بعض شقوں پر عملدرآمد نہیں کیا جبکہ پچھلے سال ستمبر سے لے کر آج تک حکومت کا موقف رہا ہے کہ امن معاہدہ قبائلی عمائدین سے کیا گیا ہے نہ کہ مقامی طالبان سے۔

پیر کو پریس کانفرنس کے دوران بھی حکومتی ترجُمان کا یہی کہنا تھا کہ اب جبکہ امن معاہدے کی منسوخی کا اعلان کر دیا گیا ہے تو حکومت معاملے کا حل ڈھونڈنے کے لیے قبائلی عمائدین سے بات چیت کر رہی ہے۔

البتہ اُن کا کہنا تھا کہ موجودہ بات چیت کے بارے میں صوبہ سرحد کے گورنر زیادہ بہتر انداز میں کچھ کہہ سکیں گے کیونکہ وہ حکومت کی جانب سے مرکزی شخصیت ہیں۔

تسنیم اسلم نے کہا کہ حکومت نے قبائلی علاقوں میں مسائل کے حل کے لیے ایک جامع حکمتِ عملی اپنائی ہوئی ہے جس کے تحت سیاسی و معاشی انداز اختیار کرنے کے ساتھ ساتھ جہاں ضروری ہو وہاں فوجی کارروائی بھی کی جاتی ہے۔اُنہوں نے کہا کہ حکومت کی شروع سے یہی حکمتِ عملی رہی ہے اور ابھی تک اسی کو جاری رکھا گیا ہے۔

بھارتی وزیرِاعظم منموہن سنگھ کے حالیہ بیان کہ جس میں اُنہوں نے کہا تھا کہ کشمیر میں فائر بندی کی لکیر امن کی لکیر میں تبدیل ہو جائےگی، تسنیم اسلم کا کہنا تھا کہ معمول سے ہٹ کر مسئلہ کشمیر کا کوئی بھی ایسا حل جو کہ کشمیری عوام کی اُمنگوں کے مطابق ہو وہ کشمیر میں لائن آف کنٹرول کو غیر اہم بنا دے گا۔ اس سے پہلے ترجُمان نے کہا کہ بھارتی وزیرِاعظم نے اس بات کو تسلیم کیا ہے کہ فریقین کشمیر کے معاملے پر سنجیدہ بات چیت کر رہے ہیں۔

اسی بارے میں
شمالی وزیرستان، تین ہلاک
13 July, 2007 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد