کراچی میں نیا پولیس نظام | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انسپکٹر جنرل آف سندھ پولیس میجر ریٹائرڈ ضیاءالحسن نے کہا کہ کراچی میں دہشت گردی کے خدشے کے پیشِ نظر پولیس الرٹ ہے اور دہشت گردی کی روک تھام کے لئے خفیہ اداروں سے رابطے ہیں۔ اتوار کو پولیس ہیڈ کوارٹر میں پریس کانفرنس کر تے ہوئےانہوں نے انتظامی تبدیلیوں کے بعض نکات بتاتے ہوئے کہا کہ کراچی کے اُنیس میں سے تین ٹاؤنز کو ختم کردیا گیا ہے۔ آئی جی سندھ نے کہا کہ ریزرو پولیس فورس کی 65 پلاٹون تیار ہیں جن کی موجودگی میں ہمیں کسی اور کی ضرورت نہیں ہے۔ ان پلاٹونوں میں سے پچاس سندھ پولیس کی اور پندرہ کراچی ریجن کی فورس پر مشتمل ہیں۔ انہوں نے کراچی کو تین زونز میں تقسیم کرنے کا باقاعدہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ نیا پولیس نظام پیر سے نافذ ہوگا۔ اس نظام کے تحت سندھ کے چار سو چوہتر تھانوں میں پولیس رپورٹنگ سینٹر بھی قائم کئے جارہے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں آئی جی سندھ نے کہا کہ تھانیداروں کے تبادلوں اور تقرریوں کا اختیار سی سی پی او کو حاصل ہوگا۔ نئے زونز سابقہ اضلاع کی طرز پر ہوں گے جو پولیس آرڈر دو ہزار دو سے پہلے شہر کو تقسیم کرتے تھے۔ نئی انتظامی حد بندیوں کے تحت زون ایسٹ کا ڈی آئی جی سابق ڈی آئی جی انویسٹی گیشن میر زبیر کو مقرر کیا گیا ہے جبکہ ڈی آئی جی ٹریفک کو ڈی آئی جی زون ویسٹ اور ڈی آئی جی آپریشن کراچی جاوید بخاری کا تبادلہ کر کے اُنہیں زون ساؤتھ کا ڈی آئی جی مقرر کیا گیا ہے۔ ہر زون کا ڈی آئی جی اپنے زون کے آپریشن اور انویسٹی گیشن کے امور کا نگراں ہو گا، جبکہ زون کے انویسٹی گیشن کے امور کے لئے ہر زون میں ایس پی عہدے کا انویسٹی گیشن آفیسر مقرر کیا جائے گا۔ نئے پولیس نظام کے تحت ٹاؤن انویسٹی گیشن آفسر اور ایس ڈی پی او کے عہدے ختم کر دیئے گئے ہیں جبکہ ایک نیا عہدہ سپروائیزری پولیس آفسر (ایس پی او) بنایا گیا ہے۔
ہرایس پی او دو تھانوں کے آپریشن اور انویسٹی گیشن کے امور کا نگراں ہو گا جس کے ماتحت دو ایس ایچ او اور دو ایس آئی او ہوں گے۔ ایس پی او براہ راست متعلقہ ٹی پی او اور زون کے انویسٹی گیشن آفسر کو رپورٹ کرے گا۔ ایس پی کی نئی پوسٹ کا تجربہ اس سے قبل لاہور میں گزشتہ برس کیا گیا تھا جب آئی جی سندھ ضیاء الحسن آئی جی پنجاب تعینات تھے۔ اس پوسٹ کے پولیس افسران کو پنجاب میں بیس ہزار روپے ماہانہ اضافی الاؤنس دیا جا رہا ہے۔ کیپیٹل سٹی پولیس آفسر (سی سی پی او) کے اسٹاف آفسر کے عہدے پر سابق ڈی آئی جی انویسٹی گیشن منظور مغل کو مقرر کیا گیا ہے۔ سی سی پی او اظہر علی فاروقی نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اسٹاف آفسر کا کام کرائم ڈیٹا جمع کرنا اور پولیس کے دونوں شعبوں یعنی آپریشں اور انویسٹی گیشن کے امور کی نگرانی کرنا ہوگی۔ ایک سوال کے جواب میں اظہر علی فاروقی نے کہا کہ پولیس آرڈیننس دو ہزار دو کی بنیادی شکل اس انتظامی تبدیلی سے تبدیل نہیں ہو گی۔ | اسی بارے میں خودکش حملہ: 24 فوجی ہلاک14 July, 2007 | پاکستان شمالی وزیرستان امن معاہدہ ختم15 July, 2007 | پاکستان بھرتی مرکز خود کش حملہ،17 ہلاک15 July, 2007 | پاکستان پاکستان میں سکیورٹی سخت 13 July, 2007 | پاکستان سوات: فوجیوں سمیت14 ہلاک15 July, 2007 | پاکستان ’خوشی کا نہیں سوچنے کا دن‘12 July, 2007 | پاکستان لال مسجد: اصل بحران تو جاری ہے12 July, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||