’حملہ آوروں کی نشاندہی کریں‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ سرحد کے گورنر علی جان اورکزئی نے بنوں کے قبائلی عمائدین پر زور دیا ہے کہ ایک فوجی قافلے پر ہونے والے خودکش حملے میں ملوث عناصر کی نشاندہی کریں۔ ایک سرکاری بیان کے مطابق گورنر ہاؤس پشاور میں ضلع بنوں کے علماء اور عمائدین پر مشتمل ایک قبائلی جرگے کا مقصد علاقے میں دہشت گردی اور جرائم کے بڑھتے ہوئے واقعات کا جائزہ لینا تھا۔ گورنر نے اپنی بات اسی جرگے کے دوران کہی۔ بیان کے مطابق گورنر نے گزشتہ بدھ کو بنوں میں ایک فوجی قافلے پر ہونے والے خود کش حملے پر غم و غصے کا اظہار کیا اور قبائلی عمائدین پر زور دیا کہ وہ اس واقعے میں ملوث افراد کی نشاندہی کریں۔ اس حملے میں چھ فوجیوں سمیت آٹھ افراد ہلاک اور بارہ زخمی ہوگئے تھے۔ بیان کے مطابق گورنر نے جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قانون اور رسم و رواج کے مطابق علاقے میں امن و امان کو برقرار رکھنے کی ذمہ داری قبائلیوں پر عائد ہوتی ہے اور وہ کسی بھی صورت میں ان ذمہ داریوں سے الگ نہیں ہوسکتے۔ گورنر نے ان پر زور دیا کہ وہ اپنی سرزمین پر مبینہ انتہاپسندوں اور ریاست مخالف عناصر کو پناہ نہ دیں۔ گورنر نے قبائلیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ’اگر آپ لوگوں نے اس سلسلے میں درست فیصلہ نہیں کیا تو یہ آپ لوگوں کی اپنے عوام کے ساتھ بہت بڑی خیانت ہوگی۔‘ انہوں نے مزید کہا کہ بنوں میں اغواء اور گاڑیوں کی چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہوا ہے لہذا قبائلیوں کو چاہیئے کہ وہ اس رجحان کی روک تھام میں اپنا کردار اداکریں۔ واضح رہے کہ صوبہ سرحد کے گورنر کا جنوبی اضلاع خصوصاً بنوں سے تعلق رکھنے والے قبائلی عمائدین کے ایک جرگے سے خطاب بظاہر حکومت کی اس حکمت عملی کی پہلی کڑی معلوم ہورہی ہے جس کے مطابق صوبے میں طالبانائزیشن کے خاتمے کے لیے سیاسی جماعتوں، علماء اور قبائلی عمائدین کے ساتھ مسلسمل رابطوں کے بعد مقامی سطح پرامن کمیٹیوں کو تشکیل دینا ہے۔ | اسی بارے میں فوجی قافلے پر حملہ، آٹھ افراد ہلاک04 July, 2007 | پاکستان ملاکنڈ: حملے میں چار فوجی ہلاک06 July, 2007 | پاکستان بنوں بم دھماکہ، بچہ ہلاک، تین زخمی11 June, 2007 | پاکستان فائرنگ سے 10 افراد ہلاک06 July, 2007 | پاکستان بنوں و سوات حملے: بارہ ہلاک 04 July, 2007 | پاکستان قبائلی جرگے پر حملہ، تین ہلاک26 June, 2007 | پاکستان ’ہلاکتیں غیر ملکی حملے کا نتیجہ‘21 June, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||