اداکار ایوب کھوسو کی جھولی مہم | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
نامور اداکار ایوب کھوسو نے بلوچستان اور سندھ کے بارش زدگان کی امداد کے لئے جھولی فنڈ قائم کیا ہے اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں ٹرین فراہم کی جائے تاکہ وہ ملک بھر سے چندہ اکٹھا کرسکیں۔ کراچی پریس کلب میں جمعرات کو ایک پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ اس مشکل کی گھڑی میں ہر شہری کو اپنا فرض ادا کرنا چاہیے اور وہ فنکاروں اور اداکاروں سے رابطہ کر رہے ہیں کہ وہ بھی بارش زدگان کی مدد کریں۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت انہیں ٹرین فراہم کرے تو وہ پورے ملک کا چکر لگائیں گے اور انہیں امید ہے کہ لوگ انہیں مایوس نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ لوگ امداد دینے کے لئے تیار ہوتے ہیں مگر ٹرانسپورٹ کا مسئلہ ہونے کی وجہ سے وہ یہ پہنچا نہیں سکتے اور جب تمام سڑکیں ٹوٹ چکی ہیں ایسے میں ٹرین ہی امدادی سامان کی ترسیل کا مؤثر ذریعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا نے بھی اپنی توجہ لال مسجد کے طرف کردی ہے اور وہ لاکھوں لوگ جو پریشان ہیں انہیں سب نے بے سہارا چھوڑ دیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بارشوں کے پانی میں لوگوں کے کچے گھر اور مال مویشی جو ان کے گزر بسر کا واحد وسیلہ ہوتے ہیں بہہ جاتے ہیں۔ ایوب کھوسو نے حکمرانوں کے فضائی دوروں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بلندی سے سروے کر کے اور تصویریں اتار کر یہ کہا جاتا ہے کہ پورے بلوچستان میں خیریت ہے مگر زمینی حقائق دیکھے جائیں تو بہت تباہی ہوچکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ابھی تک اعداد و شمار کا کھیل کھیلا جارہا ہے کہ اتنے لاکھ متاثر ہوئے ہیں اتنے نہیں۔ ایوب کھوسو کا کہنا تھا کہ بارشوں کے متاثر لوگوں کو بنگلے نہیں چاہئیں، ساری زندگی انہوں نے کچے گھروں میں گزاری ہے وہ اپنے گھر نہیں چھوڑیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو کمبل نہیں چاہئیں انہیں صرف راشن پہنچایا جائے اور گھر بنانے کے لئے لکڑی اور پینے کا پانی فراہم کیا جائے۔ | اسی بارے میں گیارہ لاکھ متاثرین، امداد کی اپیل نہیں02 July, 2007 | پاکستان 200 سےزائدہلاک، سینکڑوں لاپتہ03 July, 2007 | پاکستان ’حکومت تو بس ہیلی کاپٹر میں گھوم رہی ہے‘02 July, 2007 | پاکستان بلوچستان کے سیلابی ریلے کی سندھ میں تباہی02 July, 2007 | پاکستان بلوچستان: سیلاب اور امداد30 June, 2007 | پاکستان یواین سیلاب زدگان کی مدد کرے گی02 July, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||