BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 28 June, 2007, 18:08 GMT 23:08 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
چیف جسٹس کا دورہ منسوخ

چیف جسٹس افتخار محمد چودھری
چیف جسٹس اب چودہ جولائی کو ایک مرتبہ پھر لاہور کا دورہ کریں گے
چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے تیس جون کو پاکستان کے زیرانتظام کشمیر کے شہر راولاکوٹ میں وکلاء کی تقریب میں شرکت کا پروگرام منسوخ کردیا ہے۔

چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کے وکیل طارق محمود نے بی بی سی کو بتایا کہ چیف جسٹس نے سندھ اور بلوچستان میں بارشوں کی تباہ کاری اور بڑی تعداد میں انسانی جانوں کے ضیاع کی وجہ سےاپنا پروگرام منسوخ کیا ہے۔

نومارچ کو عملی طور پر معطل کیے جانےکے بعد چیف جسٹس افتخار محمد چودھری ابھی تک راولپنڈی، سکھر، حیدرآباد، پشاور، لاہور، ایبٹ آباد، فیصل آباد اور ملتان میں وکلاء کی تقاریب میں شرکت کر چکے ہیں۔

چیف جسٹس بارہ مئی کو وکلاء کی دعوت پر کراچی گئے تھے لیکن ان کو ائر پورٹ سے باہر نہیں نکلنے دیاگیا تھا۔

چیف جسٹس اب چودہ جولائی کو ایک مرتبہ پھر لاہور کا دورہ کریں گے۔ اس مرتبہ وہ لاہور بار ایسوسی ایشن کی دعوت پر جا رہے ہیں جبکہ پانچ مئی کو وہ لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی دعوت پر بذریعہ سڑک لاہور گئے تھے جب لاکھوں لوگوں نے ان کا استقبال کیا تھا۔

چیف جسٹس چودہ جولائی کو بذریعہ ہوائی جہاز لاہور پہنچیں گے اور ائر پورٹ سے جلوس کے ساتھ مال روڈ سے گزرتے ہوئے ایوان عدل پہنچیں گے۔

چیف جسٹس اکیس جولائی کو بذریعہ ٹرین کوئٹہ جائیں گے۔ ان کے وکلاء غور کر رہے ہیں کہ چیف جسٹس کوٹری تک ٹرین کے ذریعے سفر کریں اور وہاں سے لاڑکانہ میں وکلاء دعوت میں شرکت کرنے کے بعد بذریعہ سڑک کوئٹہ روانہ ہو جائیں۔

اسی بارے میں
’نئی صبح طلوع ہو چکی ہے‘
23 June, 2007 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد