تفتان: پانچ مشتبہ غیر ملکی گرفتار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بلوچستان کے سرحدی شہر تفتان سے لیویز اہلکاروں نے پانچ مشتبہ غیر ملکیوں کو گرفتار کیا ہے اور ان پر شبہ ظاہر کیا گیا ہے کہ ان کا تعلق کسی شدت پسند تنظیم سے ہو سکتا ہے۔ تفتان کے تحصیلدار محمد عثمان محمد شہی نے بتایا ہے کہ پانچوں افراد کا تعلق وسطی ایشیائی ملک تاجکستان سے ہے اور یہ لوگ ایران کے راستے پاکستان کے سرحدی شہر تفتان میں داخل ہو ئے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ ان کی عمریں پندرہ سال اور چوبیس سال کے درمیان بتائی گئی ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ وہ رائے ونڈ میں تعلیم حاصل کرنے آئے ہیں لیکن ان کے پاس پاکستان میں داخل ہونے کے کوئی سفری دستاویزات نہیں ہیں۔ پانچوں افراد سے مزید تفتیش جا ری ہے۔ یاد رہے اس ماہ کی دس تاریخ کو لیویز اہلکاروں نے تین مشتبہ غیر ملکیوں کو گرفتار کیا تھا جن پر شبہ ظاہر کیا گیا تھا کہ ان کا تعلق شدت پسند تنظیم سے ہو سکتا ہے۔ ان غیر ملکیوں کا تعلق جرمنی اور کرغزستان سے بتایا گیا تھا۔ تفتان تحصیل کے نائب ناظم جلیل محمدانی نے بتایا ہے کہ سرحد پر وسطی ایشیائی ممالک کے لوگوں کی آمد و رفت میں اضافہ ہوا ہے اس کے علاوہ اس سرحد سے پاکستان سے بڑی تعداد میں لوگ غیر قانونی طور پر ایران اور پھر ترکی سے یورپی ممالک کی طرف جاتے ہیں۔ تفتان کے قریب تین ملکوں کی سرحدیں ملتی ہیں جن میں پاکستان افغانستان اور ایران شامل ہیں۔ |
اسی بارے میں پاک ایران سرحد کھول دی گئی14 April, 2007 | پاکستان پاک ایران سرحد: بلوچ مزدور متاثر 08 February, 2007 | پاکستان بلوچستان: دو ایرانی محافظ ہلاک28 February, 2007 | پاکستان ایران جانا ہے تو این او سی لاؤ17 August, 2006 | پاکستان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||