BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 23 June, 2007, 05:33 GMT 10:33 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بارودی سرنگ دھماکہ: تین ہلاک

فائل فوٹو
گزشتہ دنوں دتہ خیل میں ایک بم دھماکے میں چونتیس افراد ہلاک ہوگئے تھے
پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کے ایک دھماکے میں تین افراد ہلاک جبکہ دو شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں کو آرمی ہسپتال بنوں منتقل کردیاگیا ہے۔

مقامی پولیٹیکل انتظامیہ کے ذرائع نے بی بی سی کو بتایا کہ شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی میں سنچر کی صبح آٹھ بجے کے قریب سکاؤٹس فورس کی ایک گاڑی علاقے میں گشت کر رہی تھی کہ وہ کرم کوٹ میں میرعلی۔ میرانشاہ کی مرکزی شاہراہ پر ایک بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی جس کے بعد دھماکے سے سکاؤٹس فورس کے تین اہلکار ہلاک جبکہ دو شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو آرمی ہسپتال بنوں منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق دھماکے میں گاڑی مکمل طور تباہ ہوگئی۔

بارودی سرنگ کے دھماکے میں ہلاک ہونے والوں میں حمیدعلی، تنویر احمد اور سیعد خان جبکہ زخمیوں میں حلال احمد اور زاہد مسعود شامل ہیں۔

یہ واقعہ شمالی وزیرستان کے علاقہ دتہ خیل میں بم دھماکے کے ایک اور واقعے کے تین دن بعد پیش آیا ہے جس میں چونتیس افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

اس سے قبل مقامی طالبان نے کہا تھا کہ حکومت کی جانب سے ایسے اشارے ملے رہے ہیں جس کی وجہ سے امن معاہدہ ٹوٹنے کے قریب ہے لیکن امن معاہدہ ٹوٹنے کا ابھی تک باقاعدہ اعلان نہیں ہوا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد