مظفر آباد: 2 منی سنیما گھر بند | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں پولیس نے سنیچر کے روز مبینہ طور پر قابل اعتراض فلمیں دکھانے کے الزام میں دو منی سینما گھروں کو بند کردیا ہے اور ان سینما گھروں کے دو ملازمین سمیت چھ افراد کو حراست میں لیاگیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ کاروائی اس مہم کا حصہ ہے جس کا مقصد شہر میں غیر اخلاقی سرگرمیوں کی روک تھام کرنا ہے۔ مظفرآباد کے اسسٹنٹ کمشنر مسعود الرحمان نے بی بی سی کو بتایا کہ انہوں نے پولیس کے ہمراہ دو منی سینما گھروں پر چھاپہ مارا جہاں قابل اعتراض فلمیں دکھائی جاری تھیں۔ انہوں نے کہا کہ منی سینما گھروں کے دو ملازمین کے علاوہ فلمیں دیکھنے والے چار افراد کو حراست میں لیا گیا جن میں ایک بچہ بھی ہے۔ مسعود الرحمان کا کہنا ہے کہ یہ کاروائی لوگوں کی شکایت پر کی گئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ منی سینما گھروں میں مزدوروں کے علاوہ اسکولوں اور کالجوں کے بچے فلمیں دیکھنے آیا کرتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ منی سینما گھر عمومی طور پر اخلاقی بگاڑ کا سبب بن رہے ہیں اور خاص طور پر بچے متاثر ہورہے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ وہ ایسے تمام منی سینما گھروں کے خلاف کاروائی کا ارادہ رکھتے ہیں۔ حکام کا دعویٰ اپنی جگہ لیکن یہاں عمومی تاثر ہے کہ انتظامیہ ان منی سینما گھروں کے خلاف موثر کاروائی نہیں کررہی ہے۔ لوگوں کا خیال ہے کہ انتظامیہ ایک آدھ کارروائی کرکے خاموش ہوجاتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ ان کی کارروائی کو سنجیدگی سے نہیں لیا جاتا ہے۔ واضع رہے کہ چند ماہ قبل انتظامیہ نے یہ حکم جاری کیا تھا کہ انٹرنیٹ کیفوں میں کیبن کا سائز نصف کیا جائے یا ان کے دروازے کھلے رکھے جائیں تا کہ وہاں پربیھٹا ہوا شخص با آسانی اندر نگاہ رکھ سکے۔ اس حکم کے پیچھے ان شکایات کا دخل تھا کہ بعض انٹرنیٹ کیفے مبینہ طور پرغیر اخلاقی سرگرمیوں کے مقاصد کے لئے استعمال ہوتے ہیں۔ تاہم اس حکم پر ابھی تک مکمل طور پر عمل درآمد نہیں ہوسکا ہے اور بہت سارے انٹرنیٹ کیفوں میں ابھی تک بند کیبن موجود ہیں۔ | اسی بارے میں ’بدکاری کے اڈے‘ پر طالبات کا چھاپہ28 March, 2007 | پاکستان ڈنڈے سے سرکس بند کرا دیا27 January, 2004 | پاکستان پاکستانی نیٹ کیفوں میں فحاشی 31 March, 2004 | پاکستان انسدادِ فحاشی: ٹی وی سیٹ نذرِ آتش 30 July, 2005 | پاکستان ’عورتوں کی تصاویر والے اشتہار ہٹائیں‘11 September, 2006 | پاکستان اننچاس فلموں پر پابندی لگائی گئی09 February, 2004 | پاکستان ’پاکستان فری سیکس زون بن جائےگا‘15 November, 2006 | پاکستان خواتین حقوق مخالف دہشتگردی11 April, 2005 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||