کوہلو میں طلباء کے لیے وضائف | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
حکومت پاکستان نےبلوچستان کے شورش زدہ ضلع کوہلومیں چماولنگ فلاحی فنڈ سےگیارہ سوسے زیادہ طلبہ کوماہانہ وظیفہ دینے کا اعلان کیا ہے۔ جمعہ کو کوہلو میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں مری قبائل اور اعلیٰ فوجی افسران کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب میں پانچ سو نئے طلبہ کو مختلف سکولوں میں داخلہ دیا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کور کمانڈر کوئٹہ کے چیف آف اسٹاف میجرجنرل ناصرخان جنجوعہ نےکہا کہ چماولنگ ایجوکیشن پروگرام کے تحت ضلع کوہلو کے135 طلبہ کوملک کے مختلف آرمی تعلیمی اداروں میں بھی مفت تعلیم دی جائے گی تاکہ کوہلو کے بچوں کوتعلیم کی طرف راغب کیا جا سکےاور علاقے کو تعلیم یافتہ معاشرے میں تبدیل کیا جا سکے۔ میجرجنرل ناصرخان کے مطابق لورالائی کے 250 طلبہ کے لیے بھی جلد اس طرح کے وظائف کا اعلان کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ مری فورس کے تعلیم یافتہ نوجوانوں کو بلوچستان کی پولیس میں بھرتی کیا جائے گا۔ چماولنگ فنڈ اس سال مارچ میں اس وقت قائم کیا گیا تھا جب بلوچ، مری اور پشتون لونی قبائل کے درمیان 1973 میں چماولنگ میں کوئلے کی دریافت کے بعد سے جاری قبائلی جھگڑا حکومتی مداخلت سےگزشتہ سال چھ دسمبرکوایک معاہدے کے تحت ختم ہوا تھا۔ اس لڑائی میں درجنوں افراد ہلاک ہوئے۔ بتیس سال بعد سال رواں کے مارچ میں دوبارہ چماولنگ کے پہاڑوں سے کوئلہ نکالنے کا کا م کا شروع ہوا ہے جس میں 15 ہزار سے زیادہ افراد کو روزگار مل رہا ہے۔
واضع رہے کہ حکومت نے چماولنگ سے نکلنے والے کوئلے پرفی ٹن کے حساب سے ٹیکس لگایا ہے جس سے ہونے والی آمدنی کا بڑاحصہ علاقے میں تعلیم، صحت اور سڑکوں کی تعمیر پرخرچ کی جائے گی۔ فوجی حکام کا کہنا ہے کہ اس فلاحی فنڈ سے علاقے میں ترقی کے نئے مواقع میسرآئیں گےاور بقول ان کے جو لوگ ترقی کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں انہیں چاہیے کہ وہ ہتھیار ڈال کر ترقی کے اس سفرمیں شامل ہوجائیں۔ کوہلومیں ہونے والی تقریب سے مسلم لیگ کے سینیٹراور مری قبیلے بجارانی شاخ کے رہنما محبت خان مری نے کہا ہے کہ جب تک کوہلو میں فوجی چھاؤنی قائم نہیں ہوتی اوریہاں سے فراری کیمپوں کوختم نہیں کیا جاتا ہے علاقے کی ترقی ناممکن ہے۔ انہوں نے حکومت سے کوہلو، سبی روڈ سمیت علاقے کے دیگرعلاقوں سےبارودی سرنگیں صاف کرنے کابھی مطالبہ کیا جو بقول ان کے مری قبائل کی ترقی کے خلاف نوابوں نے بچھا رکھی ہیں۔ اس موقع پرکوہلو کے ناظم گل محمد مری نے کہا کہ جب تک بلوچستان کےمسئلے کومذاکرات سے حل نہیں کیا جائے گا اس وقت تک حالات ٹھیک نہیں ہو سکتے۔ مری قبیلے کے سربراہ نواب خیر بخش مری معدنی وسائل کونکالنے کے خلاف ہیں کیونکہ ان کے بقول معدنی وسائل سےہونے والی آمدنی کو بلوچستان کے عوام کی ترقی پرخرچ نہیں کیا جاتا ہے۔ لیکن حکومت کا موقف ہے کہ ان ذخائر کو بروئے کار لانے سے بلوچستان کے عوام کوجلد ترقی کے ثمرات نظر آئیں گے۔ | اسی بارے میں کوہلو دھماکے: ہیلی کاپٹروں کی پروازیں30 June, 2006 | پاکستان کوہلومیں دھماکہ، 3 فوجی ہلاک30 July, 2006 | پاکستان کوہلو میں دھماکہ، ایک ہلاک13 August, 2006 | پاکستان کوہلو: بیس ہلاکتوں کا دعویٰ20 January, 2007 | پاکستان کوہلو میں فوجی آپریشن کا دعوٰی24 February, 2007 | پاکستان کوہلو: صوبیدار میجر اور پانچ زخمی06 May, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||