BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 10 June, 2007, 13:38 GMT 18:38 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
تفتان سے مشتبہ غیرملکی گرفتار

گرفتار
گرفتار غیر ملکیوں کی عمریں 22 اور 29 سال کے درمیان بتائی گئی ہیں
بلوچستان کے سرحدی شہر تفتان میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے شدت پسندی میں ملوث ہونے کے شبہ میں تین غیر ملکیوں کوگرفتار کر لیا ہے۔

پاک ایران سرحد کے قریب واقع شہر تفتان کے تحصیل نائب ناظم جلیل محمدانی نے بتایا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں نے آج تفتان بازار سے تین غیر ملکیوں کو گرفتار کیا ہے۔ ان غیر ملکیوں کا تعلق جرمنی اور وسط ایشیائی ممالک کرغزستان سے بتایا گیا ہے تاہم اس بارے میں تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

جلیل محمدانی نے بتایا کہ ان غیر ملکیوں کی عمریں بائیس اور انتیس سال کے درمیان بتائی گئی ہیں اور یہ شبہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ان افراد کا تعلق القاعدہ سے بھی ہو سکتا ہے۔

تاہم سرکاری سطح پراس حوالے سے کچھ نہیں بتایا جا رہا ہے۔

بلوچستان کا سرحدی شہر تفتان غیر قانونی طور پر یورپ جانے والے لوگوں کے لیے گیٹ وے کی حیثیت رکھتا ہے۔ پاکستان کے علاوہ افغانستان، بنگلہ دیش اور دیگر ممالک کے لوگ اس راستے کو یورپ جانے کے لیے محفوظ راستہ سمجھتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ آئے روز ایرانی حکام بڑی تعداد میں لوگوں کو گرفتار کر کے پاکستانی حکام کے حوالے کرتے رہتے ہیں۔

پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ سرحد پر کڑی نگرانی کی جا رہی ہے اور غیر قانونی طور یورپ اور خلیجی ممالک جانے والے لوگوں کی تعداد میں کمی واقع ہو رہی ہے۔

تفتان دیوارخمینی کی برسی
پاکستان اور ایران سرحد چار دن کے لیے بند
ریل گاڑیقبائل کے حملے
بلوچستان سے ایرانی سرحد جانے والی ریل بند
امام خمینی کا مزارمشرق کا جنیوا
صفدر ھمدانی: ایران کا سفر نامہ
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد