BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کراچی: بجلی کے لیے 9 ارب کا قرضہ

کی ای ایس سی
کے ای ایس سی کو دو سال قبل نجی شعبے میں دیا گیا تھا
ایشیائی ترقیاتی بینک نے کراچی میں بجلی کی کمی کو پورا کرنے کے لیے الیکٹرک سپلائی کارپوریشن (کے ای ایس سی) کو 9 ارب 11 کروڑ روپے کا قرض دینے کا اعلان کیا ہے۔

اس سلسلے میں بینک اور کے ای ایس سی کے حکام نے پیر کو اسلام آباد میں ایک معاہدے پر دستخط کئے۔ بینک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس رقم سے کراچی میں بجلی کی پیداوار میں 785 میگاواٹ سے زیادہ اضافہ ہوگا اور بجلی کے ترسیل کے نظام کو بہتر بنایا جائے گا۔

کے ای ایس سی کے ترجمان سید سلطان احمد نے بتایا کہ اس رقم سے شہر میں دو نئے بجلی گھر بنائے جائیں گے ایک کورنگی میں 220 میگاواٹ کا اور دوسرا 560 میگاواٹ کا بن قاسم پر قائم کیا جائیگا۔

انہوں نے بتایا کہ ان منصوبوں میں کورنگی بجلی گھر آئندہ سال تک اور بن قاسم بجلی گھر 2009ء تک مکمل ہوجائے گا لیکن کورنگی بجلی گھر کا ایک گیس ٹربائن یونٹ اسی سال ستمبر، اکتوبر میں 50 میگاواٹ بجلی کی پیداوار شروع کردے گا اور اس کے بعد بتدریج نئے یونٹ قائم کئے جائیں گے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ملک میں بجلی کے شعبے میں یہ اب تک ہونے والی سب سے بڑی سرمایہ کاری ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ’یہ معاہدہ کراچی کے شہریوں اور تاجروں کے لیے بہت اہم ہے کیونکہ اس سے بجلی کی کمی دور ہوگی اور لوڈ شیڈنگ میں بڑی حد تک کمی واقع ہوگی‘۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں 1996 سے آج تک کوئی نیا بجلی گھر قائم نہیں ہوا تھا جس کی بناء پر بجلی کی کمی کا مسئلہ سامنے آیا ہے۔ سلطان احمد نے کہا کہ اس سرمائے سے شہر میں نئے گرڈ اسٹیشن اور پاور ٹرانسمیشن لائنز بچھائی جائیں گی جس سے بجلی کی ترسیل کے نظام میں پائیداری آئے گی اور پاور بریک ڈاؤن میں کمی واقع ہوگی۔

ترجمان نے بتایا کہ اس وقت کراچی میں 1000 میگاواٹ کی کمی پائی جاتی ہے جسے دوکانیں اور بازار جلدی بند کرا کے 250 میگاواٹ تک لایا گیا ہے تاہم اگر بجلی کے پیداواری نظام میں کوئی خرابی یا خلل واقع ہوجائے تو یہ کمی 400 میگاواٹ تک پہنچ جاتی ہے جس کی بناء پر لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس وقت کراچی میں بجلی کی مجموعی طلب 2350 میگاواٹ ہے جس میں ہر سال 250 میگاواٹ کے حساب سے اضافہ ہورہا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ بجلی کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کے لیے کے ای ایس سی نجی سرمایہ کاروں کو نئے بجلی گھر لگانے کی ترغیب دے رہی ہے اور اپنے موجودہ پیداواری نظام کو بہتر بنا کر بجلی کی پیداوار بڑھانے کی بھی کوشش کررہی ہے۔

واضح رہے کہ کے ای ایس سی کو دو سال قبل نجی شعبے میں دیا گیا تھا جبکہ گرمیاں شروع ہونے کے ساتھ ہی پچھلے دو ماہ سے زائد عرصے سے شہر میں روزانہ چار سے چھ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔

اسی بارے میں
پاکستان کی اصل اپوزیشن
25 May, 2006 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد