BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 09 May, 2007, 22:21 GMT 03:21 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بازار رات نوبجےتک کھولنے کی اجازت

موتی بازار فائل فوٹو
اس سے قبل دوکانیں رات آٹھ بجے تک بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا
پاکستان کے صوبہ پنجاب کی حکومت نے بجلی کی کمی کو پورا کرنے کے لیے اوقات کار میں کمی کا جو اعلان کیا تھا اس میں ایک گھنٹے کی توسیع کردی ہے جس کے بعد تمام کاروباری مراکز رات نو بجے تک بند کردیے جائیں گے۔

یہ فیصلہ پنجاب کابنیہ کے اجلاس میں کیا گیا۔

قبل ازیں حکومت نے فیصلہ کیا تھا کہ بجلی کی کمی پر قابو پانے کے لیے دکانیں رات آٹھ بجے بند کردی جائیں گی۔ اس فیصلے پر سوموار سے عمل درآمد ہونا تھا تاہم تاجر برادری نے اس فیصلے کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا تھا ۔

میڈیکل سٹور، ہسپتال ، کلینک ، بیکریاں اور ہوٹل رات آٹھ بجے بند کرنے کی پابندی سے پہلے ہی مستثنٰی ہیں۔

قومی تاجر اتحاد کے چیئرمین عنصر ظہور بٹ نے بی بی سی کو بتایا کہ پنجاب کابینہ کے فیصلے کے بعد تاجروں کا اجلاس جمعرات کو طلب کرلیا گیا ہے جس میں کابینہ کے فیصلے کے حوالہ سے مشاورت کے بعد اس پر عمل درآمد کے بارے لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا۔

وزیر اعلٰی پنجاب چودھری پرویز الہٰی کی زیرصدارت ہونے والے کابنیہ کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ کاروباری مراکز رات آٹھ بجے کے بجائے نو بجے بند ہونگے۔

اجلاس میں وزیر اعلٰی پنجاب نے کہاکہ بجلی کی لوڈ مینجمنٹ کےپیش نظر تمام سرکاری محکمے روزانہ ایک گھنٹہ بچائیں گے جبکہ چیف سیکرٹری پنجاب کو ہدایت کی گئی کہ سرکاری دفاتر میں ائیر کنڈیشنروں کا کم سے کم استعمال کیا جائے ۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد