’دکانیں آٹھ بجے بند نہیں کریں گے‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کراچی کے تاجروں نے آٹھ بجے شب بازار اور دکانیں بند کرنے کا حکومتی فیصلہ تسلیم کرنے سے انکار کردیا ہے اور متنبہ کیا ہے کہ اگر زبردستی کی گئی تو وہ احتجاج کا سےسہارا لیں گے۔کراچی چیمبر آف کامرس نے بھی دکانداروں کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔ تاجروں کا مطالبہ تھا کہ رات نو بجے کے بعد دکان بند کرائی جائیں۔ کراچی چیمبر آف کامرس میں پیر کے روز تمام تاجر تنظیموں کا کراچی الیکٹرک سپلائی کاپوریشن کے حکام کے ساتھ ایک اجلاس ہوا، جس میں تاجر تنظیموں نے آٹھ بجے تک دکانیں بند کرنے سے انکار کردیا۔ شہر کے مصروف تجارتی علاقے طارق روڈ کے دکانداروں کی ایکشن کمیٹی کے رہنما صدیق میمن کا کہنا تھا کہ اگر حکومت نے زور زبردستی سے دکان بند کرائیں تو وہ دکانوں کو تالے لگا کر گھر میں بیٹھے جائیں گے کیونکہ سیلز ٹیکس کے خلاف احتجاج میں بھی انہوں نے ایسے ہی کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ’جو چاہے ہمیں آ کر گرفتار کرلے مگر ہم کسی صورت میں اپنی دکان آٹھ بجے بند نہیں کریں گے‘۔ ایک اور رہنما جاوید شیخ کا کہنا تھا کہ ’دکان پر کتنی بجلی استعمال کی جاتی ہے، زیادہ سے زیادہ دو تین بلب اور دو تین سیور لائیٹس اور پنکھے۔ ان کو بند کرنے سے کتنی بچت ہوگی‘۔ ان کے مطابق سرکاری افسران سارا دن ایئر کنڈیشن میں بیٹھتے ہیں لیکن حکام سلسلے کو کیوں نہیں بند کرواتے اور تمام بینک جو اے سی چلاتے ہیں انہیں کیوں نہیں روکا جاتا۔‘ رفیق جدون کا کہنا تھا کہ ملکی حالات پہلے ہی خراب ہیں اور اس پر تاجروں کو پریشان کیا جارہا ہے۔ بجلی بند کرنےسے ویسے ہی کاروبار ختم ہورہا ہے۔ کراچی چیمبر آف کامرس کے صدر مجید عزیز کا کہنا تھا کہ انہوں نے گورنر، وزیر اعلیٰ اور محکمہ صنعت کو ایک خط بھیجا ہے کہ آٹھ بجے کے فیصلے پر عمل درآمد کے لیے کوئی حکم نامہ جاری نہ کیا جائے۔ کراچی الیکٹرک سپلائی کارپوریشن کے مینجنگ ڈائریکٹر جنرل (ر) امجد کا کہنا تھا کہ دکانداروں کو احتجاج کا آئینی حق ہے۔ اگر وہ دکان بند کردیں گے تو نقصان کس کا ہوگا یہ ان کو سوچنا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ فیصلےپر عمل درآمد کے لئے وہ بازاروں کی بجلی بند نہیں کرسکتے کیونکہ اس میں رہائشی علاقے بھی آجاتے ہیں۔ اس پر کیا لائحہ عمل کیا ہوگا وہ اس بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتے۔ ان کا کہنا تھا کہ جتنی بجلی کی کمی ہوگی اس طرح لوڈشیڈنگ میں بھی اضافہ ہوگا۔ | اسی بارے میں بجلی کی بندش، میران شاہ میں ہڑتال14 January, 2007 | پاکستان کھمبے تباہ، بجلی کی ترسیل بند08 July, 2006 | پاکستان کراچی مغرب کے بعد بازار بند02 June, 2006 | پاکستان کوئٹہ: بجلی کی بندش پر احتجاج 13 April, 2006 | پاکستان بلوچستان: بجلی کے کھمبے اڑا دیے23 June, 2005 | پاکستان بلوچستان: بجلی کا بحران جاری 02 February, 2005 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||