’ناجائز جنسی تعلقات‘ پر چار کو سزائے موت | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے قبائلی علاقے خیبر ایجنسی میں قبائلی لشکر نے ناجائز جنسی تعلق کے الزام میں ایک خاتون سمیت چار افراد کو سزا دیتے ہوئے سرِ عام گولیاں مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیٹکل انتظامیہ کے ایک اہلکار نے تصدیق کی ہے کہ پیر کی صبح تحصیل باڑہ کے علاقے سپاہ میں سپرے ڈیم کے مقام پر قوم سپاہ کے ایک قبائلی لشکرنے مردان اور افغانستان سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون اور تین مردوں کوناجائز جنسی تعلقات کے الزام میں سینکڑوں لوگوں کے سامنے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔ قوم سپاہ کے قبائلی لشکر کے سربراہ حاجی جان گل نے بی بی سی کو ٹیلی فون پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ مقامی کمیٹی کے اراکین نےگزشتہ رات ایک گھر پر چھاپہ مارا اور مردان اور افغانستان سے تعلق رکھنے والے تین افراد کو ایک غیر مقامی خاتون سے مبینہ طور پر جنسی عمل میں مشغول رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔ لشکر کے سربراہ نے بتایاکہ علاقے کی روایات کے تحت چاروں افراد کو پیر کی صبح سپاہ قوم کے قبائلی جرگے کے سامنے پیش کیا گیا جہاں ان کے مطابق گرفتار افراد نے خود قبائلی مشران کے سامنے اپنے جرم کا اعتراف کیا جس کے بعد جرگہ کے فیصلے کی روشنی میں لشکر نے کارروائی کی اور چاروں افراد گولیوں کا نشانہ بنا کر ہلاک کر ڈالا۔ حاجی جان گل کے مطابق اس کارروائی میں چھ سو کے قریب مسلح قبائیلوں نے حصہ لیا۔ ہلاک شدگان کی لاشیں ان کی لواحقین کے حوالے کردی گئیں ہیں۔ واضح رہے کہ خیبر ایجنسی میں گزشتہ چند ماہ کے دوران یہ دوسرا واقعہ ہے۔ اس سے قبل بھی سپاہ کے علاقے میں ہی ایک غیر مقامی خاتون کو جنسی فعل کے الزامات کے تحت چندافراد کے ساتھ گرفتار کیا گیا تھا جنھیں بعد میں جرگہ کے حکم پر ہلاک کر دیا گیا۔ | اسی بارے میں حدود قوانین: تھانے سے عدالت تک17 November, 2006 | پاکستان حدود کی سیاسی اور قانونی حدود16 November, 2006 | پاکستان حدود بل: جب چاہے قابو کرلو15 November, 2006 | پاکستان باجوڑ کی عورتوں کی بے بسی06 November, 2006 | پاکستان ’حدود بل پر پسپائی اختیار نہیں کی‘20 September, 2006 | پاکستان ایم ایم اے: حدود مسودہ مسترد14 September, 2006 | پاکستان حدود قوانین کی تنسیخ کا بل پیش 07 February, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||