BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 09 May, 2007, 16:08 GMT 21:08 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
باغ: امدادی کارروائیاں معطل

اقوام متحدہ کے چھ ادارے متاثرہ علاقوں میں تعمیر نو اور بحالی کے کاموں میں مدد دے رہے ہیں (فائل فوٹو)
اقوام متحدہ نے کہا کہ اس نے پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے ایک متاثرہ علاقے میں سکیورٹی کی صورت حال کے باعث اپنی سرگرمیاں عارضی طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسلام آباد میں اقوام متحدہ کے ریذیڈنٹ کوآرڈینیڑ کی ترجمان رابعہ امجد نے بدھ کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ موجودہ سکیورٹی کی صورت حال اور کشیدگی کے باعث باغ تحصیل میں اقوام متحدہ نے فوری طور پر دو ہفتے کے لیے اپنی سرگرمیاں معطل کرنے اور دفاتر بند کرنے کا فیصلہ کیاہے، تاہم اس دوران ہنگامی خدمات جاری رہیں گی۔

باغ میں مقامی لوگوں اور امدادی تنظیمیوں کے درمیان مقامی خواتین کو بھرتی کرنے کے معاملے پر کافی عرصے سے ایک تناؤ کی سی کیفیت ہے اور یہاں مختلف مکاتب فکر کے لوگوں پر مشتمل عوامی ایکشن کمیٹی کے نام سے ایک محاز بھی قائم کیا گیا جس کے تحت آئے روز مظاہرے ہوتے ہیں۔

محاز کا الزام ہے کہ امدادی تنظیمیں نہ صرف مقامی مردوں کو نظر انداز کرکے پاکستان کے دوسرے علاقوں سے مردوں کو بھرتی کرتی ہیں بلکہ مقامی طور پر بھرتی کی جانے والی خواتین کو جنسی طور پر ہراساں بھی کیا جاتا ہے اور ان کو اخلاقی بے راہ روری کی ترغیب دی جاتی ہے۔

 اقوام متحدہ کی ترجمان رابعہ امجد کا کہنا ہے کہ باغ میں سرگرمیاں عارضی طور پرمعطل کرنے کا فیصلہ اقوام متحدہ کے دو افسروں کی رہائشگاہ میں حال میں آتشزدگی کے بعد کیا گیا ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ گھر کو کسی نے جان بوجھ کر آگ لگائی تھی

ان کا مطالبہ ہے کہ مقامی خواتین کو بھرتی نہ کیا جائے اور ان خواتین کو ملازمتوں سے فارغ کیا جائے جو پہلے سے ان تنظیموں میں کام کر رہی ہیں اور یہ کہ زیادہ سے زیادہ مقامی مردوں کو ملازمتیں فراہم کی جائیں۔

حال ہی میں باغ شہر میں ایک مشتعل ہجوم نے تعمیر نو سے متعلق اقوام متحدہ کے ادارے کی ایک گاڑی کو نقصان پہنچایا تھا۔ پولیس نے اس سلسلے میں دس مطلوب افراد میں سے چھ کوگرفتار کیا ہے۔

لیکن اقوام متحدہ کی ترجمان رابعہ امجد کا کہنا ہے کہ باغ میں سرگرمیاں عارضی طور پرمعطل کرنے کا فیصلہ اقوام متحدہ کے دو افسروں کی رہائشگاہ میں حال میں آتشزدگی کے بعد کیا گیا ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ گھر کو کسی نے جان بوجھ کر آگ لگائی تھی جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ وہ فی الوقت تحقیقات کر رہی ہے۔

اقوام متحدہ کے کم از کم چھ ادارے اس وقت متاثرہ علاقوں میں تعمیر نو اور بحالی کے کاموں میں مدد دے رہے ہیں۔

اقوام متحدہ کی ترجمان نے بیان میں کہا ہے صورت حال بہتر ہونے پر سرگرمیاں بحال کی جائیں گی۔

متاثرین زلزلہزلزلہ کے 400 اپاہج
وہ جنہیں آٹھ اکتوبر کا زلزلہ فالج دے گیا
زلزلے کے بعد
امدادی کاموں پر زلزلہ متاثرین کا اظہارِ مایوسی
زلزلہ زدگانزلزلہ زدگان کے لیے
بحالی کا نیا صوبائی منصوبہ
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد