BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پاک افغان اور نیٹو حکام کا اجلاس

پاک افغان سرحد
سرحدی شہر چمن میں آج سہ فریقی اجلاس منعقد ہوا ہے
پاکستان افغانستان اور نیٹو افواج کے حکام نے پاک افغان سرحد کی کڑی نگرانی اور مشتبہ افراد کی نقل وحرکت روکنے کے لیے مشترکہ کوششوں پر زور دیا ہے۔

بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں بدھ سہ فریقی اجلاس منعقد ہوا جس میں افغانستان اور نیٹو کے پچیس رکنی وفد نے شرکت کی ۔ یہ اجلاس چمن میں فرنٹیئر کور کے دفتر میں ہوا ۔

اس اجلاس کے موقع پر چمن میں سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے تھے اور پاک افغان سرحد دو گھنٹے کے لیے بند کر دی گئی تھی۔

چمن سےموصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اس اجلاس میں سرحد کی نگرانی کے علاوہ دونوں ممالک کے مابین روا بط کو بہتر بنانے اور خفیہ اطلاعات کے تبادلے میں تعاون کرنے کے لیے کہا گیا ۔

یہ سہہ فریقی اجلاس ہرتین ماہ بعد منعقد کیا جاتا ہے جس میں سرحد کی صورتحال پرمشاورت کی جاتی ہے۔

پاکستان کی جانب سے چمن میں بائیو میٹرک نظام نصب کیا گیا ہے لیکن افغانستان کی جانب سے مخالفت کے سبب اس نظام کو باقاعدہ طور پر شروع نہیں کیا گیا ہے۔

افغانستان کی جانب سے یہ الزام عائد کیا جاتا رہا ہے کہ مشتبہ طالبان پاکستان سے افغانستان آکر کارروائیاں کرتے ہیں اور یہ کہ طالبان کی قیادت بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ہے لیکن پاکستان کی جانب سے ان الزامات کی تردید کی جاتی رہی ہے۔

حالیہ دنوں میں پاکستان اور افغانستان کے مابین گرینڈ جرگے کے انعقاد پر رضامندی کے حوالے سے پیش رفت ہوئی ہے اور یہ توقع کی جا رہی ہے کہ دونوں ممالک کے مابین پائے جانے والے خدشات کو دور کیا جا سکے گا۔

یہ جرگہ اس سال اگست میں کابل میں منعقد ہوگا۔ لیکن دوسری جانب مشتبہ طالبان کی جانب سے ایک بیان اخبارات میں شائع ہوا ہے جس میں گرینڈ جرگے کی مخالفت کی گئی ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد