’فوج کوناپاک کہنے والےگولی کےحقدار‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
حکمران مسلم لیگ کے صدر چودھری شجاعت حسین نے قومی اسمبلی میں بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج کو ناپاک فوج کہنے والوں کو گولی مار دینی چاہیے۔ یہ بات انہوں نے ایوان میں اس وقت کہی جب حزب اختلاف کی رکن ناہید خان نے ان کی موجودگی میں ان سےگولی مارنے اور اسلام آباد میں ایک سرکاری لائبریری مدرسے کی طالبات کے حوالے کرنے کے بارے میں ان کے بیانات کی وضاحت چاہی۔ اس پر چودھری شجاعت نے کہا ’میں نے بالکل کہا ہے اور اب بھی کہتا ہوں کہ پاک فوج کو ناپاک فوج کہنے والوں کو گولی مارنی چاہیے۔ میں جب امریکہ میں تھا اور ٹی وی پر ایک شخص کو ناپاک فوج مردہ باد کا نعرہ لگاتے سنا تو میں نے کہا کہ ایسے لوگوں کو گولی مارنی چاہیے‘۔ تاہم انہوں نے کہا کہ ’صدر کے خلاف بات کی جاسکتی ہے، میرے خلاف بات کرسکتے ہیں لیکن فوج کے خلاف بات نہ کریں‘۔ چودھری شجاعت حسین نے پاک فوج کو ناپاک فوج کہنے والے کوگولی مارنے کے اپنے بیان کی تو تصدیق کی لیکن لائبریری پر جامعہ حفصہ کی طالبات کے قبضہ کے بارے میں کوئی وضاحت پیش نہیں کی۔ کچھ دیر بعد جب چودھری شجاعت چلے گئے تو ناہید خان نے ایک بار پھر نکتہ اعتراض پر چودھری شجاعت کے فوج کے متعلق بیان کا معاملہ اٹھایا اور کہا کہ ان سمیت کئی لوگ فوج کے خلاف نعرے لگاتے ہیں اور کسی کو گولی لگی تو ایف آئی آر چودھری شجاعت حسین کے خلاف درج ہوگی۔ اُس پر حکمران جماعت کی ایک خاتون رکن بشریٰ رحمٰن نے سخت احتجاج کیا اور کہا کہ چودھری شجاعت کے خلاف کوئی بات نہ کی جائے وہ بڑے ذہین اور عظیم لیڈر ہیں جس پر اپوزیشن کے کئی اراکین نے نعرے بازی کی۔ مسلم لیگ نواز کے رکن اسمبلی خواجہ سعد رفیق اور دیگر نے کہا کہ فوجی وردی اترنے والی ہے اور اس کی پناہ ختم ہونے والی ہے ۔ لہٰذا ان کے مطابق فوجی وردی میں چھپنے کی کوشش نہ کی جائے۔ سعد رفیق نے کہا کہ ناپاک فوج کا نعرہ لگنے کی وجہ چند جرنیلوں کی وہ پالیسی ہے جس کے تحت ایمان، تقویٰ اور جہاد کے نعرے والی فوج کو کرائے کی فوج بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔ پیپلز پارٹی کے سید قربان علی شاہ نے چودھری شجاعت حسین کی غیر موجودگی میں ان کے بیان کی مخالفت کی اور یہ شعر پڑھا۔ جاہل کو اگر جہل کا انعام دیا جائے | اسی بارے میں اسمبلی اراکین کی الزام تراشی 25 April, 2007 | پاکستان مشرف حکومت سے رابطوں کی تصدیق 09 April, 2007 | پاکستان مشرف بینظیر ڈیل پھر سرخیوں میں08 April, 2007 | پاکستان ریٹائرڈ کرنل نے تمغے واپس کردیئے03 April, 2007 | پاکستان جاوید ہاشمی اور متنازع خط30 October, 2003 | پاکستان پنجاب اسمبلی: کارروائی کا بائیکاٹ 30 October, 2003 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||