مطلوب انسانی سمگلر گرفتار | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کی فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے انتہائی مطلوب انسانی سمگلر جاوید آمرے والا کو سنیچر کو گرفتار کر لیا ہے۔ جاوید آمرے والا انسانی سمگلنگ کے مقدمات میں ایف آئی کو کافی عرصے سے مطلوب تھا اور اس کی گرفتاری پر لاکھوں روپے کا انعام رکھا گیا تھا۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق جاوید آمرے پر لوگوں کو یورپ، امریکا اور دیگر ممالک میں سمگل کرنے کا الزام ہے۔ ایف آئی اے کے سسٹنٹ ڈائریکٹر نصراللہ گوندل نے اسلام آباد میں ہمارے نامہ نگار احمد رضا کو بتایا کہ ملزم ایف آئی اے کی انسانی سمگلنگ کے مقدمات میں سب سے زیادہ مطلوب افراد میں سرفہرست ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملزم کی تلاش کافی عرصے سے جاری تھی لیکن سنیچر کو خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے اسے دارالحکومت اسلام آباد سے لگ بھگ 50 کلومیٹر دور چکری کے قریب سے موٹروے سے گرفتار کرلیا۔ انہوں نے کہا کہ ملزم لاہور سے اسلام آباد سفر کر رہا تھا۔ وہ گجرات کے قصبے آمرے والا کا رہنے والا ہے۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزم کے خلاف 22 سے زائد مقدمات کا پتہ چل سکا ہے لیکن مقدمات کی اصل تعداد اس سے زیادہ ہوسکتی ہے جن کی تفصیلات جمع کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زیادہ تر مقدمات ایف آئی اے پاسپورٹ سرکل گوجرانوالہ میں درج ہیں جبکہ لاہور اور کراچی میں بھی اس کے خلاف مقدمات ہیں۔ نصراللہ گوندل کے مطابق ملزم کی گرفتاری پر ایک لاکھ روپے انعام مقرر تھا۔ انہوں نے کہا کہ جو خاندان بھی جاوید کے جرائم سے متاثر ہوئے ہیں وہ ایف آئی اے سے رابطہ کریں انہیں ریلیف دیا جائے گا۔ ڈی جی ایف آئی اے نے جاوید آمرے کی گرفتاری کے لیے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی تھی اور بہت عرصے سے اس کی گرفتاری کے لیے کوششیں کی جا رہی تھیں۔ جاوید آمرے والا کو اتوار کو خصوصی عدالت میں پیش کیا جائے گا اور چھان بین کے لیے اس کا ریمانڈ لیا جائے گا۔ |
اسی بارے میں انسانوں کا سمگلر گرفتار14 July, 2004 | پاکستان چمن: دو سمگلر ہلاک27 July, 2004 | پاکستان پشاور کے سائیکل بردار’سمگلر‘29 August, 2005 | پاکستان کراچی: دو انسانی سمگلر گرفتار26 December, 2005 | پاکستان منشیات سمگلر انسپکٹرگرفتار03 September, 2006 | پاکستان بلوچستان: فائرنگ سے سمگلر ہلاک24 October, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||