کراچی: دو انسانی سمگلر گرفتار | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ایف آئی اے نے پاکستان سےغیر قانونی طریقے سے تین سو افراد کو یورپ بھیجنے کے الزام میں ایک ٹریول ایجنٹ اور اس کے ساتھی کو گرفتار کر لیا ہے۔ کراچی میں ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد ملک نے پیر کے روز ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ گزشتہ روز امارات ائرلائن کی پرواز سے چوہدری عامر ریاض اور عمران احمد نامی دو افراد کو آف لوڈ کرکے گرفتار کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ دونوں افراد 2001 سے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ہیں اور اب تک تین سو افراد کو یورپ بھیج چکے ہیں۔ ایف آئی اے کے مطابق یہ لوگ پاکستان سے اصلی دستاویزات پر دبئی کا وزٹ ویزہ دلواتے ہیں اور وہاں سے خواہشمند افراد کو جعلی دستاویز پر یورپ بھیج دیا جاتا ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر محمد ملک کے مطابق چودہری ریاض ان افراد کو دبئی بھیجتے ہیں جہاں سے انہیں آگے کے لیے روانہ کیا جاتا ہے۔ ایف آئی اے کے مطابق اس کاروبار میں شیخوپورہ کے نائب ناظم حاجی شعیب بھی ملوث ہیں۔ ایف آئی اے کے مطابق یورپ بھیجنے کے لیے یہ لوگ فی فرد دو لاکھ روپے لیتے ہیں۔ ملزمان سے ناروے کے دو اور پرتگال کے چھ عدد پاسپورٹ بھی برآمد ہوئے ہیں جن کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ یہ لالہ موسٰی میں تیار کیےگئے ہیں۔ واضح رہے کہ گیارہ ستمبر کے واقعے کے بعد یورپی ممالک میں سختی کے باعث یورپ جانے کے خواہشمند پاکستانیوں نے غیر قانونی راستے اختیار کیے ہیں۔ ان میں سے کچھ ایران کے راستے بذریعہ سمندر بھی یورپ جانے کی کوشش کرتے ہیں اور ایسی کوششیں کرنے والے بڑی تعداد میں ترکی میں گرفتار بھی ہو چکے ہیں۔ | اسی بارے میں انسانی سمگلنگ کیخلاف پاکستان 26 August, 2005 | پاکستان انسانی سمگلنگ کے خلاف نئے اقدامات02 August, 2005 | پاکستان پاکستان: سمگلنگ فہرست سے خارج03 June, 2005 | پاکستان انسانی سمگلنگ کےخلاف نئےاقدامات13 May, 2005 | پاکستان ’چوبیس ہزار پاکستانی ملک بدر‘09 February, 2005 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||