BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 27 July, 2004, 21:54 GMT 02:54 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
چمن: دو سمگلر ہلاک

چمن
بلوچستان میں جگہ جگہ ایف سی کی چوکیاں قائم ہیں
بلوچستان کے شہر چمن میں فرنٹیئر کور یعنی نیم فوجی دستوں نے فائرنگ کر کے دو سمگلروں کو ہلاک کر دیا ہے۔

ایف سی کے ترجمان نے بتایا ہے کہ یہ لوگ گاڑی میں ٹی وی ڈیک اور کچھ کراکری کا سامان سمگل کر کے کوئٹہ لے جانا چاہتے تھے۔

منگل کی صبح کچھ افراد گاڑی میں الیکٹرانک کا سامان اور کراکری کوئٹہ لا رہے تھے جسے بقول ایف سی کے ترجمان کے رکنے کا اشارہ کیا لیکن ڈرائیور نے گاڑی نہیں روکی۔ اس پر ایف سی کے اہلکاروں نے فائرنگ کر دی۔

فائرنگ سے محمد داؤد اور فضل محمد ہلاک ہوگئے۔ مقامی لوگوں نے کوئٹہ چمن شاہراہ احتجاجاً بند کر دی اور ایف سی کے خلاف سخت نعرہ بازی کی ۔ بعد میں انتظامیہ کی مداخلت پر سڑک ٹریفک کے لیے کھول دی گئی۔

بلوچستان کے بیشتر سرحدی علاقوں میں صنعتیں، زراعت اور روزگار کی دیگر سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے ایک بڑی آبادی کا انحصار افغانستان اور ایران سے لائے گئے سامان کی ترسیل پر ہو تا ہے۔ یہ لوگ کچھ روپے لے کر سرحدی علاقوں سے الیکٹرانک اور دیگر اشیاء کوئٹہ پہنچاتے ہیں۔ان لوگوں کو چمن اور دیگر علاقوں میں لغڑی کہا جاتا ہے۔

روزگار کی خاطر ان لوگوں کو آئے روز ایف سی کی اس طرح کی فائرنگ کا سامنا ہوتا ہے ۔ اب تک اس طرح کے واقعات میں کئی لوگ ہلاک ہو چکے ہیں۔ ایف سی کے اس رویے کے خلاف بلوچستان اسمبلی میں ایک متفقہ قرارداد بھی منظور کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ایف سی کی چوکیاں ختم کی جائیں لیکن نہ تو یہ چوکیاں ختم کی جا رہی ہیں اور نا ہی ایف سی کو اس طرح کی کاررواییوں سے روکا جا رہا ہے۔

ایف سی کے ترجمان نے بتایا ہے کہ مشتعل افراد کو تسلی دے دی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ اس واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی اور اس کے علاوہ ہلاک ہونے والے افراد کی حتی الوسع مالی امداد بھی کی جائے گی۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد