منشیات سمگلر انسپکٹرگرفتار | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پشاور میں اینٹی نارکوٹکس فورس نے موٹروے پولیس کے ایک حاضر سروس انسپکٹر سے چار من منشیات برآمد کر لی ہیں۔ اے این ایف کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق یہ کارروائی پیشگی خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کی گئی۔ معلومات کے مطابق بھاری مقدار میں منشیات موٹروے پولیس کے ایک اہلکار کے ذریعے سمگل کی جانی تھی۔ اس اطلاع پر اے این ایف کے تمام متعلقہ حکام کو چوکنا کر دیا گیا تھا اور پنجاب جانے والے تمام راستوں کی نگرانی سخت کر دی گئی۔ سنیچر کو پشاور سے پنجاب جاتی ہوئی ایک مشتبہ گاڑی آئی ڈی ایف 7160 تاہم گاڑی کی تلاشی پر اس میں سے ایک سو باسٹھ کلو چرس، تقریبا پانچ کلو افیون اور ایک کلو ہیروئن برآمد ہوئی جس پر ملزم کوگرفتار کر لیا گیا۔ اے این ایف حکام کا کہنا ہے کہ مزید تفتیش جاری ہے اور اس سلسلہ میں مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آسکتی ہیں۔ | اسی بارے میں ’ایرانی پیٹرول کی سمگلنگ‘17 May, 2006 | پاکستان کراچی: دو انسانی سمگلر گرفتار26 December, 2005 | پاکستان انسدادِانسانی سمگلنگ کے اقدام13 May, 2005 | پاکستان بچوں کاقتل: پولیس اہلکارگرفتار08 July, 2006 | پاکستان پولیس: ملزم بہنوں سے جنسی زیادتی16 June, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||