BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 15 April, 2007, 14:47 GMT 19:47 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’ریفرنس ٹرائل نہیں تحقیقاتی ہے‘

وزیراعظم شوکت عزیز
ریفرنس پر سپریم جوڈیشل کونسل سفارشات مرتب کرنے کے بعد اسے مزید کارروائی کے لیےصدر جنرل پرویز مشرف کے پاس بھیجھے گی
پاکستان کے وزیراعظم شوکت عزیز نے کہا ہے کہ معطل چیف جسٹس افتخارچودھری کے خلاف دائر صدارتی ریفرنس ٹرائل نہیں بلکہ ایک تحقیقاتی ریفرنس ہے اور سپریم جوڈیشل کونسل سفارشات مرتب کرنے کے بعد اسے مزید کارروائی کے لیےصدر جنرل پرویز مشرف کے پاس بھیجھے گی۔

یہ بات انہوں نے اتوار کو وزیراعظم ہاؤس میں حکمراں مسلم لیگ(ق) کے مرکزی ورکنگ کمیٹی کے اجلاس کے بعد پریس بریفنگ میں کہی۔ اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صدر چودھری شجاعت حسین اور سیکرٹری جنرل مشاہد حسین سید بھی موجود تھے۔

وزیراعظم شوکت عزیز نے کہا کہ اجلاس میں معطل چیف جسٹس افتخار چودھری کے خلاف ریفرنس، جامعہ حفصہ اور ملک کی خارجہ امور پر تفصیلی بات چیت ہوئی اور پاکستان بھر سے آئے ہوئے مرکزی کمیٹی کے دو سو ارکین کو اس سلسلے میں حکومتی اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

شوکت عزیز نے کہا کہ صدارتی ریفرنس میں حکومتی وکیل وسیم سجاد نے مرکزی کمیٹی کے ارکین کو صدارتی ریفرنس سے متعلق اب تک ہونے والی صورتحال سے آگاہ کیا جب کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے لائر فورم کے صدر عالمگیر خان نے کمیٹی کو بتایا کہ صدارتی ریفرنس قانون اور آئین کے عین مطابق ہے۔ وزیراعظم نے مزید بات چیت سے یہ کہہ کر انکار کردیا کہ یہ معاملہ اس وقت عدالت کے زیر سماعت ہے۔

جامعہ سے مذاکرات کا اختیار
 چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ ان کو جامعہ حفصہ کی انتظامیہ کے سے معاملہ بات چیت سے حل کرنے کا اختیار صدر جنرل پرویز مشرف اور وزیراعظم شوکت عزیز نے دیا ہے

چودھری شجاعت حسین نے مرکزی کمیٹی کے اراکین کو حکومت اور جامعہ حفصہ کے درمیان جاری بات چیت کے بارے میں ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا۔انہوں نے کہا کہ بات چیت میں کافی حد تک پیش رفت ہوئی ہے۔ پریس بریفنگ کے دوران چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ صدر جنرل پرویز مشرف اور وزیراعظم شوکت عزیز نے ان کو جامعہ حفصہ کی انتظامیہ کے ساتھ معاملہ بات چیت کے ذریعے حل کرنے کا اختیار دیا ہے۔

اس موقع پر وزیراعظم شوکت عزیزکا کہناتھا کہ گزشہ روز اسلام آباد کے علاقے بارہ کوہ میں سی ڈیز کی دکانوں میں آگ لگانے والے افراد کےخلاف کیس درج کرنے کے بعد مزید کارروائی جاری ہے۔

وزیراعظم شوکت عزیز نے سارک کانفرنس، بھارتی وزیراعظم ، روس کے وزیراعظم کے دورہ پاکستان کے حوالے سےہونے والی بات چیت اور پیش رفت سے اجلاس کوآگاہ کیا۔

سمجھوتہ ایکپریس کی تحقیقات
 شوکت عزیز نے کہا کہ انہوں نے بھارتی وزیراعظم سے سمجھوتہ ایکسپریس کے حادثے کی تحقیقات میں پاکستان کے ساتھ جلد از جلد شریک کرنے پر زور دیا

شوکت عزیز نے کہا کہ انہوں نے بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ کے ساتھ ہونے والی بات چیت میں سمجھوتہ ایکسپریس کے حادثہ سے متعلق ہونے والی تحقیقات میں پاکستان کے ساتھ جلد از جلد شریک کرنے پر زور دیا۔

پریس بریفنگ کے دوران مختلف سوالوں کا جواب دیتے ہوئے شوکت عزیزنے کہا کہ حکومت نے کسی کے ساتھ کسی قسم کی کوئی ڈیل نہیں کی ہے البتہ انہوں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ حکومت تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ رابطے میں ہےاور مناسب وقت پر اس کا اعلان کر دیاجائے گا۔

انہوں نے اشارتاً کہا کہ حقوق نسواں بل کے موقع پر اپوزیشن کی جماعتوں کا حکومت کا ساتھ دینا اس بات کا ثبوت ہے کہ ہم ان کے ساتھ مستقل رابطے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ وہ پیر کو ایک وفد کے ہمراہ چین کے پانچ روزہ دورے پر روانہ ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین کی حکومت کے ساتھ سرمایہ کاری،

چین سے 20 معاہدے اور یاداشتیں
 چین کے ساتھ سرمایہ کاری، تجارت، سائنس وٹیکنالوجی،توانائی، سکیورٹی، کلچر اور تعلیم کے شعبے میں تقریباً بیس معاہدوں اور مفاہمت کی یاداشتوں پر دستخط ہونگے
تجارت، سائنس وٹیکنالوجی،توانائی، سکیورٹی، کلچر اور تعلیم کے شعبے میں تقریباً بیس اہم معاہدوں اور مفاہمت کی یاداشتوں پر دستخط ہونگے۔شوکت عزیز نے کہا کہ پاکستان چین کے صوبہ سچوان میں ایک قونصلیٹ بھی کھول رہا ہے۔

مسلم لیگ کے مرکزی کمیٹی کے اجلاس میں صوبہ پنجاب اورسندھ کے وزراء اعلی کے علاوہ وفاقی وزراہ اور قومی اسمبلی و سینٹ کے اراکین نے شرکت کی۔

شوکت عزیزاس ہفتے کی سیاست
’وزیراعظم شوکت عزیز ہی رہیں گے‘
 شوکت سلطان’رمضان میں ناشتہ‘
شوکت سلطان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ
سنیچر کے اخبارات
شوکت عزیز کا بیان سب سے نمایاں رہا
شوکت عزیزشوکت عزیز کون ہیں؟
وزارت اعظمی سے پہلے
تھرتھرکےووٹ اور عزیز
اقلیتوں کے ووٹ حاصل کرنے والے پہلے امیدوار
اثاثے اثاثے
شجاعت ، شوکت کے اثاثوں کی کچھ تفصیل
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد