BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 29 January, 2005, 05:57 GMT 10:57 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
شوکت عزیز کا بیان چھا گیا

News image
شوکت عزیز نے کہا ہے کہ صدر جنرل پرویز مشرف سنہ دو ہزار سات کے بعد آرمی چیف اور صدر مملکت کے دو عہدے نہیں رکھ سکیں گے۔
وزیراعظم شوکت عزیز کا سوئزرلینڈ کے شہر ڈیوس میں خطاب آج سب ہی اخباروں نے شہ سرخیوں سے شائع کیا ہے۔ جنگ کی شہ سرخی ہے کہ شوکت عزیز نے کہا کہ امریکہ پاکستان سے طویل مدتی دفاعی اتحاد کرے اور پاک امریکہ تعلقات کو مضبوط بنیادوں پر استوار کرنے کا وقت آگیا ہے۔

ڈان نے شوکت عزیز کے اس بیان کو سرخی بنایا ہے کہ پاکستان ایران اور دوسرے ملکوں کےدرمیان متنازعہ امور پر پُل کا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے جبکہ نوائے وقت اور خبریں نے شوکت عزیز کے حوالے سے اس بات کو نمایاں طور پر شائع کیا ہے کہ صدر جنرل پرویز مشرف سنہ دو ہزار سات کے بعد آرمی چیف اور صدر مملکت کے دو عہدے نہیں رکھ سکیں گے۔

آج ڈان نے صفحہ اول پر یہ خصوصی خبر بھی شائع کی ہے کہ اسٹیٹ بنک آف پاکستان نے بنکوں کو اس بات سے منع کیا ہے کہ وہ کاروں کی لیزنگ کے لیے دیے جانے والے قرضے میں صرف کاروں کی مقررہ قیمت کے برابر رقم فنانس کریں اور بلیک مارکیٹ میں زیادہ قیمت (جسے آن کہتے ہیں) اسے فنانس نہ کریں۔

ڈیلی ٹائمز نے واشنگٹن سے اپنے نمائندے کی دی گئی خبر کو لیڈ بنایا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ امریکی سینیٹ میں ڈیلاوئر سے ڈیموکریٹ سینیٹر جو بدن نے ایک بل پیش کیا ہے جس کے پاکستان کے لیے گہرے مضمرات ہوں گے کیونکہ اس میں پاکستان سے بہت سے ٹھوس اقدامات لینے کے لیے کہا گیا ہے جن میں نیوکلیائی ٹیکنالوجی کے پھیلاؤ ، غربت اور بدعنوانی کے خاتمہ ، سیکولر پبلک اسکولوں کا قیام ، اسلامی انتہا پسندی سے نپٹنے کے لیے اقدامات اٹھانا اور جمہوری اور قانون کی حکمرانی کے فروغ جیسے معاملات شامل ہیں۔

بلوچستان کا معاملہ بدستور اخباروں کی توجہ کا مرکز ہے۔ آج مختلف اخباروں میں خبریں شائع ہوئی ہیں کہ پولیس کی میڈیکل رپورٹ میں ڈاکٹر شازیہ سے جبری جنسی زیادتی کی تصدیق ہوگئی ہے اور پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ کے تین اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

جنگ نے یہ خبر بھی دی ہے کہ زیادتی کا نشانہ بننے والی لیڈی ڈاکٹر کا تحقیقاتی ٹریبیونل کو دیا گیا بیان صدر مشرف کو پیش کردیاگیاہے۔ نوائے وقت کے مطابق لیڈی ڈاکٹر نے کہا ہے کہ وہ زیادتی کرنے والے شخص کو سامنے آنے پر پہچان سکتی ہیں۔

نوائے وقت نے بلوچستان کے گورنر اویس غنی کے حوالے سے یہ خبر دی ہے کہ زیادتی کیس کے ایک ملزم اور فوج کے کیپٹن حماد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

ایم کیو ایم کی جانب سے بلوچستان کے معاملہ پر منعقد کی گئی کُل جماعتی کانفرنس (جس میں پیپلز پارٹی سمیت چند بڑی جماعتوں نے شرکت نہیں کی) کی رپورٹیں بھی اخباروں میں نمایاں طور پر شائع ہوئی ہیں جس میں کہا گیا کہ بلوچستان کےمعاملہ کو جمہوری طریقہ سے حل کیا جائے۔

جنگ نے سوئی سے فوجی افسر کے حوالہ سے خبر دی ہے کہ سوئی گیس تنصیبات کی حفاظت کا جامع منصوبہ تیار ہوگیا جبکہ آپریشنل پلانٹ نے مکمل کام شروع کردیا ہے۔ نوائے وقت نے خبر دی ہے کہ سوئی میں سات کلومیٹر کے علاقہ کو ممنوعہ علاقہ قرار دے دیا گیا اور چھاؤنی کی تعمیر چند روز میں شروع ہوگی۔

آج صدر مشرف اوکاڑہ میں وزیردفاع راؤ سکندر کی دعوت پر ایک جلسے سے خطاب کررہے ہیں جس پر نوائے وقت نے رپورٹ دی ہے کہ اوکاڑہ میں پولیس ناکے لگا کر بسوں اور ویگنوں کو پکڑ رہی ہے اور مسافروں کو پریشانی کا سامنا ہے۔

جمعہ کے اخبارت
بلوچستان مسلسل دوسرے مسائل سے نمایاں
جمعراتآج کے اخبارات
جمعرات کی خبروں میں عراق و بلوچستان نمایاں
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد