BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 19 August, 2004, 13:19 GMT 18:19 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
شوکت عزیز کون ہیں؟
شوکت عزیز
آئی بی اے سے سٹی بینک، پھر وزارت خزانہ اور اب وزارت اعظمی
شوکت عزیر چھ مارچ 1949 میں کراچی میں ایک سنی مسلمان گھرانے میں پیدا ہوئے۔

انہوں ابتدائی تعلیم سینٹ پیٹرکس سکول کراچی اور ایبٹ آباد پبلک سکول ، ایبٹ آباد سے حاصل کی۔ انیس سو سڑسٹھ میں گورڈن کالج راولپنڈی سے بی ایس سی کی ڈگری حاصل کی اور انیس سو انہتر میں انسٹیٹوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن (آئی بی اے) کراچی سے ایم پی اے کی ڈگری حاصل کی۔

ان کے والد شیخ عبدالعزیز ہندوستان سے ہجرت کرکے پاکستان آئے تھے اور ریڈیو پاکستان میں طویل عرصے تک انجینئیر کی حیثتت سے منسلک رہے۔ان کی والدہ کا تعلق ریاست جموں کشمیری سے ہے۔

شوکت عزیز نے اپنی عملی زندگی کا آغاز انیس سو انہتر میں سٹی بینک کراچی سے کیا۔انیس سو پچہتر میں اسی بینک کے بین الاقوامی دھارے میں شامل ہوگئے۔ مختلف ملکوں میں مختلف حیثیتوں میں کام کرنے کے بعد انیس سو بانوے میں وہ سٹی بینک کے ایگزیکٹیو وائس پریذیڈنٹ مقرر ہوئے۔

پاکستان ٹیلی وژن کو دیے گئے ایک انٹرویو میں شوکت عزیز نے بتایا کہ صدر مشرف کے ان کو وزارت خزانہ سنبھالنے کی پیشکش سے پہلے ان کی کبھی جنرل مشرف سے مالاقات نہیں ہوئی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ ا انہوں نے وزارت سنبھالنے کی دعوت کو قوم کی خدمت کا ایک بہت اچھا موقع سمجھا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بیرون ملک میں بہت سال رہنے کے باوجود ان کے پاس پاکستانی پاسپورٹ کے علاوہ کسی اور ملک کا پاسپورٹ نہیں۔

وہ شادی شدہ ہیں اور ان کے دو بچے ہیں۔ دس سال پہلے کراچی میں ان کی بیٹی کی شادی کے موقع پر انہوں نے اس وقت کے وزیر اعظم بے نظیر بھٹوں اور ان کے شوہر آصف زرداری کو مدوع کیا تھا اور دونوں اس تقریب میں شریک بھی ہوئے تھے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد