گوادر، ریسورس سینٹر کا معاہدہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
متحدہ عرب امارات کی کمپنی ہاربر ریسورس سینٹر اور حکومت بلوچستان کے درمیان ایک معاہدہ طے پایا ہے جس کے تحت کمپنی بلوچستان کےساحلی شہرگوادر میں تین اعشاریہ دو بلین ڈالر کی سرمایہ کاری سے گوادر ریسورس سینٹر قائم کرے گی۔ جمعہ کو اسلام باد میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ہاربر ریسورس سینٹر کے ڈائریکٹر جنرل شیخ نیحان بن زاہد النیحان نے کہا کہ گوادر ریسورس سینٹر کا مقصد نہ صرف پاکستان میں بلکہ خلیج کے تمام ممالک کو تیل اور گیس کے شعبے میں لاجسٹک تعاون کے علاوہ دیگر ٹیکنیکل سروسز فراہم کرنا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ دنیا میں تیل اور گیس کے شعبے میں خدمات انجام دینےکا پانچواں بڑا سینٹر ہوگا جو دوہزار چودہ تک مکمل ہو جائے گا۔ گوادر ریسورس سینٹر کے متعلق متحدہ عرب امارات کی کمپنی ہاربر ریسورس سینٹر کے منیجنگ ڈائریکٹر شیخ عمر فاروق نے بتایا کہ اس پروجیکٹ سے دس ہزار افراد کو روزگار کے مواقع حاصل ہوں گے۔ گوادر اور پسنی کے درمیان پچاس ہزار آبادی پر مشتمل توانائی کا ایک متبادل شہر بسایا جائے گا جہاں پرشاپنگ مال، ہوٹل، پارک اور ایک یونیورسٹی کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ بی بی سی سے بات چیت کرتے ہوئے شیخ عمر فاروق کا کہنا تھا کہ ابتداء میں بلوچستان کی حکومت گوادر ریسورس سینٹر کے لیے دو ہزار ایکڑ زمین فراہم کرے گی اور بعد میں اس کو بییس ہزار ایکڑ زمین تک وسعت دی جائے گی۔ شیخ عمر کا یہ بھی کہنا تھا کہ انہوں نے دیہاتی علاقوں میں ہوا اورشمسی توانائی سے بجلی حاصل کرنے کے حوالے سے ایک نئی ٹیکنالوجی متعارف کرانے کے لیے پاکستان میں انڈسٹری لگانے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔ بلوچستان میں گوادر پورٹ سے متعلق بلوچ قوم پرستوں کے خدشات اور امن و امان کی صورتحال سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں ہاربر ریسورس سینٹر کے ڈائریکٹر جنرل شیخ نیحان بن زاہد النیحان نے کہا کہ حکومت نے اس سلسلے میں انہیں ضمانت دی ہے اور وہ مکمل طور پر مطمئن ہیں۔ | اسی بارے میں گوادر، بے روزگاروں کا مظاہرہ05 April, 2007 | پاکستان گوادر! کونسا گوادر؟22 March, 2007 | پاکستان گوادر پورٹ کا افتتاح آج20 March, 2007 | پاکستان ’گوادر پورٹ پر نوجوانوں کا قبضہ‘19 March, 2007 | پاکستان گوادر پورٹ سنگاپور کے حوالے06 February, 2007 | پاکستان گوادر: اربوں روپے ڈوبنے کا خدشہ 22 October, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||