BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
گوادر، بے روزگاروں کا مظاہرہ

حکومت کئی مرتبہ اس بات کی یقین دہانی کرچکی ہے کہ گوادر کی بندرگاہ پر مقامی لوگوں کو روز گار فراہم کیا جائے گا
گوادر میں یونین کونسلز کے ناظمین اور کونسلرز کے علاوہ گوادر پورٹ اتھارٹی کے ملازمین اور تربیت یافتہ بے روزگار نوجوانوں نے دفاتر کو تالے لگا کر احتجاجی مظاہرہ کیا ہے اور گوادر کے منصوبوں میں مقامی لوگوں کو روزگار دینے کا مطالبہ دہرایا ہے۔

وفاقی حکومت کا دعوی ہے کہ گوادر میں مقامی لوگوں کو روزگار فراہم کرنے کے لیے انہیں تربیت دی جا رہی ہے ان کے لیے گوادر میں تربیتی مرکز قائم کیئے جا رہے ہیں جہاں مقامی لوگ تربیت حاصل کر کے باعزت روزگار حاصل کریں گے لیکن گوادر میں لوگ سراپا احتجاج ہیں اور انہوں نے کہا ہے کہ گوادر میں وعدوں اور دعووں کے برعکس بلوچستان سے باہر کے لوگوں کو روزگار فراہم کیا جا رہا ہے۔ گوادر پورٹ اتھارٹی کے دفتر کے سامنے موجود مظاہرین میں یونین کونسل کے ناظمین کونسلرز اور تربیت یافتہ بے روزگار نوجوان موجود تھے۔ ناظمین اور کونسلرز نے ضلعی حکومت کے دفتر کو تالے لگا دیے اور ملازمین نے گوادر پورٹ اتھارٹی کے دفتر کو تالے لگا کر احتجاج کیا ہے۔

وفاقی وزیر بابر غوری
 یہ الزام درست نہیں ہے کہ صوبے سے باہر کے لوگوں کو روزگار فراہم کیا جا رہا ہے ۔

ان مظاہرین نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر بابر غوری نے تیس غیر بلوچستان سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو روزگار فراہم کیا ہے جبکہ گوادر میں بڑی تعداد میں بے روزگار نوجوان موجود ہیں۔

گوادر کے تحصیل ناظم ماجد ترابی نے کہا ہے کہ انہوں نے اس مسئلے پر حکام سے رابطے کیے ہیں لیکن ان کی سنوائی نہیں ہوئی ۔ انہوں نے کہا کہ یہ معلوم نہیں ہے کہ صدر پرویز مشرف جو مقامی لوگوں کو روزگار فراہم کر نے کا دعوی کرتے ہیں اس مسئلے سے آگاہ بھی ہیں یا نہیں تاہم انہوں نے کہا کہ مقامی لوگوں کو نظر انداز کرنے سے بلوچ قوم پرست جماعتوں کے قائدین کے خدشات کو تقویت ملتی ہے۔

اس بارے میں وفاقی وزیر بابر غوری سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا یہ الزام درست نہیں ہے کہ صوبے سے باہر کے لوگوں کو روزگار فراہم کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جن تیس افراد کو روزگار فراہم کرنے کی باتیں کر رہے ہیں ان کا تعلق بلوچستان کے مختلف علاقوں سے ہے اور اس کے علاوہ صرف ان کا محکمہ ہی سب کو روزگار فراہم کرنے کا ذمہ دار نہیں ہے بلکہ باقی محکمے بھی ہیں جو مقامی لوگوں کو روزگار فراہم کرنے کے ذمہ دار ہیں۔

اسی بارے میں
گوادر! کونسا گوادر؟
22 March, 2007 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد