کراچی: پولیس موبائل نذرِ آتش | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کراچی کے علاقے لائنز ایریا میں دو مذہبی گروہوں میں تین روز سے جاری کشیدگی نے منگل کی شب شدت اختیار کرلی، جس کے دوران پولیس موبائل کو نذر آتش کیا گیا اور فائرنگ میں ایک شخص زخمی ہوگیا ہے۔ تین روز قبل اتوار کو اہل حدیث مسلک کی مسجد سے مرکزی جمعیت اہل حدیث سندھ کے رہنما یوسف قصوری کے خطبے پر علاقے کے لوگوں نے مسجد کا گھیراؤ کرلیا تھا۔ پولیس کی ایک بھاری نفری نے پہنچ کر مولوی یوسف کو اپنی تحویل میں لے لیا تھا۔ بعد میں برگیڈ تھانے میں مولوی یوسف قصوری کے خلاف پیغمبر اسلام کی توہین کا مقدمہ دائر کیا گیا تھا۔ مولوی یوسف کی رہائی کے اطلاع پر اہلسنت جماعتوں نے سخت رد عمل کا اظہار کیا اور سنی تحریک نے اس پر پورے شہر میں احتجاج کی دہمکی دی تھی۔ منگل کی رات کو دس بجے کے قریب جب پولیس اہلکار بیانات قلمبند کرنے علاقے میں پہنچے تو اچانک فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا اور پولیس اہلکاروں نے بھاگ کر جان بچائی۔ نامعلوم لوگوں نے پولیس موبائل کو آگ لگا دی ، چھتوں سے نامعلوم افراد نے پوزیشن سنبھال لی، فائرنگ میں ایک شخص شہزاد زخمی ہوگیا۔ لائنز ایریا کی گلیوں سے ہزاروں کی تعداد میں لوگ ’غلامی رسول میں موت بھی قبول ہے‘ کے نعرے لگاتے ہوئے سڑک پر نکلے آئے اور سڑک پر رکاوٹیں کھڑی کرکے آگ لگائی گئی۔
اس دوران بکتر بند سمیت پولیس کی ایک بھاری نفری پہنچ گئی۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے پولیس سے مطالبہ کیا کہ وہ پیغمبر اسلام کی توہین کرنے والوں اور مسجد سے فائرنگ کرنے والوں کو فوری گرفتار کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’انہوں نے پولیس کو کہا تھا کہ جب تک یہ معاملہ حل نہیں ہوجاتا مسجد کو سیل کیا جائے مگر پولیس نے یہ بات نہیں مانی جس وجہ سے یہ صورتحال پیدا ہوگئی ہے‘۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر حکام نے کارروائی نہیں کی تو انہیں مسجدوں سے قبضے خالی کروانے آتے ہیں۔ بعض مقررین کا کہنا تھا کہ پولیس کو مسجد کے اندر داخل ہوکر ان لوگوں کو گرفتار کرنا چاہیے مگر پولیس حکام نے اس سے انکار کر دیا ۔ رات گئے تک صورتحال کشیدہ تھی۔ | اسی بارے میں ’توہینِ رسالت‘ پر سزائے موت30 March, 2007 | پاکستان توہین قرآن ، دو ملزموں کو سزا25 November, 2006 | پاکستان ’توہینِ مذہب کیس ریاستی اجازت سے‘31 October, 2006 | پاکستان اورکزئی ایجنسی شیعہ سنی فسادات 03 October, 2006 | پاکستان تحقیقات: سنی تحریک کا بائیکاٹ26 May, 2006 | پاکستان نشتر پارک دھماکہ، تحقیقات بےنتائج12 May, 2006 | پاکستان کراچی مقدمہ: سنی تحریک کی لاتعلقی14 April, 2006 | پاکستان کراچی میں ایک سنی رہنما قتل22 August, 2005 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||