کراچی میں ایک سنی رہنما قتل | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کراچی میں مذہبی سیاسی جماعت سنی تحریک کے مقامی رہنما محمد علی قادری کو قتل کردیا گیا ہے۔ پیر کو سنی تحریک کے رہنما محمدعلی بادامی گراؤنڈ کے علاقے میں مسجد سے مغرب کی نماز پڑھ کر باہر آرہے تھے کے نامعلوم مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کی جس میں وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ سنی تحریک کے ترجمان شہزاد منیر کے مطابق محمد علی قادری ان کی جماعت کے لیاری سیکٹر کے جوائنٹ یونٹ انچارج تھے۔ گزشتہ رات بھی ان کے گھر پر فائرنگ کی گئی تھی جبکہ دو سال قبل ان کے بھائی کو بھی قتل کیا گیا تھا جن کا تعلق بھی سنی تحریک سے ہی تھا۔ محمد قادری کو چھ گولیاں لگی ہیں۔ جن میں سے چار سر میں، ایک گردن اور ایک پیٹ میں لگی ہے۔ شہزاد منیر کا کہنا تھا کہ ’اس واقعے میں بھی وہ ہی لوگ ملوث ہیں جو ایک عرصے سے سنی تحریک کے خلاف کارروائیوں میں ملوث ہیں۔ محمد علی قادری روزے سے تھے اور افطار کے بعد وہ نماز پڑھنے گئے تو شہید کردیئے گئے‘۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||