BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 06 April, 2007, 00:45 GMT 05:45 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
وکلاء کے خلاف تحقیقات

تین اپریل کو سماعت کے دوران سپریم کورٹ کی عمارت کے باہر حکومت کے حامیوں پر مظاہرین نے ہلہ بول دیا
معطل چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کے خلاف صدارتی ریفرنس میں حکومت کے وکیل خالد رانجھا کی درخواست پر سپریم کورٹ کے رجسٹرار نے وکلا کے خلاف شروع کردہ تحقیقاتی کارروائی سات اپریل تک ملتوی کردی ہے۔

خالد رانجھا نے قائم مقام چیف جسٹس سے شکایت کی تھی کہ معطل چیف جسٹس کے حامی بعض جونیئر وکلاء نے سپریم جوڈیشل کونسل میں حکومت کا دفاع کرنے کی بنا پر ان سے بدسلوکی کی ہے اور وہ اس مقدمے میں اپنے فرائص انجام دینے سے قاصر ہیں۔

عدالت نے ان کی درخواست پر رجسٹرار کو انکوائری افسر تعینات کیا اور انہوں نے مسلسل دو روز تک متعلقہ وکلاء اور بعض پولیس اہلکاروں کے بیان قلمبند کیے۔

جمعرات کو رجسٹرار نے بیان لینے کے لیے سپریم کورٹ، پنجاب اور راولپنڈی بار کونسلز کے ایک درجن کے قریب وکلاء کو بلایا۔ اس دوران وزارت قانون کے ترجمان چودھری عارف ایڈووکیٹ بھی موجود رہے اور انہوں نے رجسٹرار کو بتایا کہ شکایت کنندہ خالد رانجھا مصروفیات کی وجہ سے نہیں آسکے۔

سپریم کورٹ کے ترجمان نے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا ہے کہ وکلاء کے موقف سے چودھری عارف نے اتفاق کیا کہ وکلاء کے درمیاں بہتر تعلقات برقرار رکھنے چاہیے تاکہ مستقبل میں کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کو روکا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ فریقین کو مل بیٹھ کر معاملہ افہام و تفہیم سے حل کرنا چاہیے۔

بیان کے مطابق وکلا برادری کو کسی سمجھوتے پر پہنچنے کے لیے وقت دیتے ہوئے اتفاق رائے سے مزید کارروائی سات اپریل تک ملتوی کردی گئی۔

 جسٹس افتخار کے ساتھ بدسلوکی’یہ ہاتھ کس کا ہے‘
جسٹس افتخار کے بال کس نے کھینچے؟
چیف جسٹس افتخار محمد چودھریجسٹس افتخار کیس
حکومت ریفرنس پر تذبذب کا شکار ہوگئی ہے
میڈل واپس کر دیے
کرنل کا عدلیہ کی آزادی تک احتجاج کا اعلان
’ریفرنس واپس ہوگا‘
غلطی ماننا بھی انصاف کا تقاضا ہے: منیر ملک
اسی بارے میں
سرکار کے وکیل وسیم سجاد
03 April, 2007 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد