پولیس، انتظامیہ کو توہین کے نوٹس | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سپریم کورٹ آف پاکستان کے قائم مقام چیف جسٹس، جسٹس بھگوان داس، نے چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کے ساتھ مبینہ بدسلوکی کے واقعے پر اسلام آباد پولیس اور انتظامیہ کے اعلیٰ اہلکاروں کو توہین عدالت کے نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔ جن اہلکاروں کو توہین عدالت کے نوٹس جاری کیے گئے ہیں ان میں اسلام آباد پولیس کے آئی جی افتخار احمد، ایس ایس پی ظفر اقبال، ڈی ایس پی جمیل ہاشمی، متعلقہ تھانے کے انچارج رخسار مہدی اور انتظامی افسروں میں کمشنر خالد پرویز اور ڈپٹی کمشنر چوہدری محمد علی شامل ہیں۔ توہین عدالت کے نوٹس کے تحت ان تمام اہلکاروں کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ چار اپریل کو سپریم کورٹ کے سامنے پیش ہوں۔ عملی طور پر معطل کر دیے گئے چیف جسٹس افتخار محمد چودھری اپنے خلاف دائر صدارتی ریفرنس کے سماعت کے سلسلے میں تیرہ مارچ کو جب پہلی
سرکاری گاڑی میں بیٹھنے سے انکار کرتے ہوئے چیف جسٹس نے سپریم کورٹ کی عمارت تک پیدل جانے کی کوشش کی تو مبینہ طور پر پولیس کے کچھ اہلکاروں نے انہیں زبردستی گاڑی میں بٹھانے کے کوشش کی تھی۔ اس کھینچا تانی کی تصاویر اور خبریں کچھ اخبارات میں شائع ہوئیں تو سپریم کورٹ کے سابق قائم مقام چیف جسٹس، جسٹس جاوید اقبال، نے واقعہ کا از خود نوٹس لیتے ہوئے پشاور ہائی کورٹ کے جج جسٹس اعجاز افضل کو تحقیقات پر مامور کیا تھا۔ اسلام آباد پولیس اور انتظامیہ کے اعلیٰ عہدیداروں کو توہین عدالت کے نوٹس جسٹس اعجاز افضل کی رپورٹ پر دیئے گئے ہیں۔
دریں اثناء چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کے خلاف صدارتی ریفرنس کی سماعت کرنے والی سپریم جوڈیشل کونسل کی تشکیل کو چیلنج کرنے والی تمام درخواستوں کو یکجا کر کے ان کی سماعت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ کے جسٹس سردار رضا خان کی سربراہی میں کام کرنے والے بینچ نے سپریم جوڈیشل کونسل کی تشکیل کے حوالے سے بیرسٹر ظفر اللہ خان کی پٹیشن کی پیر کو سماعت شروع کی تو اسی نوعیت کی ایک اور پٹیشن دائر کرنے والے قانون دان ڈاکٹر فاروق حسن نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ان کی پٹیشن کی سماعت بھی ایک ساتھ شروع کی جائے۔ جس پر عدالت نے حکم جاری کیا کہ سپریم جوڈیشل کونسل کی تشکیل کے حوالے سے دائر کی گئی تمام درخواستوں کو اکٹھا کر کے ان کی ایک ہفتے کے اندر مشترکہ سماعت کی جائے گی۔ |
اسی بارے میں لاہور پولیس تشدد، انکوائری شروع24 March, 2007 | پاکستان ’کھلی عدالت میں مقدمہ چلائیں‘23 March, 2007 | پاکستان ملک بھر میں مظاہرے، لاٹھی چارج21 March, 2007 | پاکستان انکوائری، ہائی کورٹ جج کریں گے20 March, 2007 | پاکستان جسٹس افتخار جبری چھٹی پر17 March, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||