بندرگاہ کا افتتاح، پیکج کا اعلان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صدر جنرل پرویز مشرف نےگوادر میں گہرے پانی کی بندرگاہ کا افتتاح کر دیا ہے اور اعلان کیا ہے کہ بلوچستان میں سونمیانی کے قریب ایک اور بندرگاہ بنائی جائے گی جس پر کام کا آغاز اس سال کر دیا جائے گا۔ گوادر میں صدر کے دورے کے حوالے سے سخت حفاظتی انتظامات کیےگئے تھے اورگوادر شہر اور اس کے مضافات میں بڑی تعداد میں قانون نافذ کرنے والے اہلکار تعینات تھے۔ بندرگاہ کے باقاعدہ افتتاح کے بعد بندرگاہ پر آئے ہوئے تین بحری جہازوں سے سامان اتارنے کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ صدر نے اس موقع پر جلسہ سے خطاب کرتے ہوئےگوادر اور اس کے دیہی علاقوں کی ترقی کے لیے چھ کروڑ روپے کے پیکج کا اعلان کیا اور کہا کہ گوادر میں ایک میرین کالج بھی قائم کیا جائے گا۔ ادھرگوادر میں سخت حفاطتی انتظامات کے باوجود کل رات زوردار دھماکہ ہوا تاہم اس میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ بلوچستان میں بلوچ قوم پرست جماعتیں گوادر میگا پراجیکٹ کے مخالف ہیں لیکن افتتاح کے موقع پر ان جماعتوں کے قائدین خاموش رہے ہیں جبکہ ماضی میں ایسے مواقع پر احتجاج کیا جاتا رہا ہے۔ تاہم بلوچ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی اپیل پر آج خضدار، وڈھ اور پنجگور میں یوم سیاہ منایا گیا اور بعض مقامات پر دکانیں اور کاروباری مراکز بند رہے ہیں۔ خضدار سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق وہاں بی ایس او کے پانچ کارکنوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ وزیراعظم شوکت عزیز، وفاقی کابینہ کے ارکان کے علاوہ بلوچستان کے وزیراعلٰی گورنر اور صوبائی وزراء پہلے سے گوادر میں موجود ہیں۔ گزشتہ روز وفاقی کابینہ کا اجلاس گوادر میں ہوا تھا جس میں علاقے کی ترقی کے حوالے سے بات چیت ہوئی لیکن کسی اہم فیصلے کی اطلاع نہیں ہے۔ گوادر میں گہرے پانی کے پورٹ کا منصوبہ چین کی مدد سے دو سو اڑتالیس بلین ڈالر سے مکمل کیا گیا ہے ۔ کراچی اور پورٹ قاسم کے بعد یہ پاکستان کی تیسری بندرگاہ ہے لیکن اس کی نمایاں خصوصیت اس کی آزاد تجارت بتائی جاتی ہے۔ بلوچستان میں قوم پرست جماعتوں کے قائدین اس منصوبے کی مخالفت کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ اس منصوبے سے بلوچستان کے لوگ اقلیت میں تبدیل ہو جائیں گے۔ | اسی بارے میں گوادر پورٹ کا افتتاح آج20 March, 2007 | پاکستان ’گوادر پورٹ پر نوجوانوں کا قبضہ‘19 March, 2007 | پاکستان گوادر: بندرگاہ تیار، سہولتیں ندارد23 February, 2007 | پاکستان گوادر پورٹ سنگاپور کے حوالے06 February, 2007 | پاکستان گوادر: زمین کی الاٹمینٹ منسوخ21 October, 2006 | پاکستان سمندری حیات کے لیئے مظاہرہ18 June, 2006 | پاکستان گوادر: پولیس تھانے میں دھماکہ06 May, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||