BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سمندری حیات کے لیئے مظاہرہ

بندرگاہ اور آئل ٹرمینل سے سمندری حیات ختم ہو جائے گی: مظاہرین
بلوچستان کے ساحلی شہر گوارد سے آئے ہوئے ماہی گیروں نے کوئٹہ میں وفاقی حکومت کی جانب سے 50 بڑے ٹرالروں کو اجازت نامے جاری کرنے پر احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔

کوئٹہ پریس کلب کے سامنے کوئی ایک سو کے لگ بھگ ماہی گیروں نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے خلاف نعرہ بازی کی اور کہا کہ حکومت بڑے ٹرالروں کو اجازت نامے جاری کر رہی ہے جس کی وجہ سے مقامی ماہی گیر دو وقت کی روٹی کے محتاج ہیں۔ ’جس طرح ان ٹرالروں اور بڑے جہازوں سے کراچی میں مچھلی ختم ہو گئی ہے اسی طرح بلوچستان کے ساحل پر سمندری حیات کو ختم کیا جا رہا ہے‘۔

ان ماہی گیروں نے کہا کہ جس جگہ گہرے پانی کی بندر گاہ بنائی گئی ہے وہاں مچھلیوں کی بہتات تھی اور اب باقی جگہ پر بحریہ اور دیگر اداروں کے اہلکار انھیں شکار نہیں کرنے دیتے۔ اس کے علاوہ ایک بزرگ ماہی گیر اشرف نے کہا کہ ٹرالر تو سمندر کے ایٹم بم ہیں جس سے سمندری حیات تباہ ہو جاتی ہے۔

مظاہرین نے کہا کہ ماہی گیری کے علاوہ گوادر سے کوئی بیس کلومیٹر دور سربندر کا علاقہ سمندر کی پانی کے کٹاؤ سے ختم ہو رہا ہے اس علاقے کی آبادی بیس ہزار کے قریب ہے لیکن حکومت اس طرف کوئی توجہ نہیں دے رہی۔

بلوچستان میں قوم پرست جماعتوں کے قائدین اور اراکین اسمبلی اس احتجاجی مظاہرے میں موجود تھے۔

عبدالرؤف مینگل نے کہا کہ وفاقی حکومت نے انتظامی طور پر ساحل پر قبضہ کر لیا ہے جبکہ کچکول علی نے کہا کہ یہاں ٹیونا مچھلی کی بہتات تھی لیکن غیر ملکی ٹرالروں نے اس کا صفایا کر دیا ہے۔ عبدالرحیم زیارتوال نے کہا کہ بلوچستان صرف سمندر کی کمائی سے مالا مال ہو سکتا ہے جبکہ حبیب جال کا کہنا تھا کہ بندرگاہ اور آئل ٹرمینل سے سمندری حیات ختم ہو جائے گی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد