BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 15 March, 2007, 17:15 GMT 22:15 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ہم بھی وکلاء کے ساتھ ہیں: پی پی پی

چند دنوں سے پی پی پی نے چیف جسٹس کی معطلی پر خاموشی اختیار کررکھی تھی
پاکستان پیپلز پارٹی نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کو معطل کرنے والے معاملے پر اپنی خاموشی توڑتے ہوئے کہا ہے کہ وہ احتجاج کرنے والے وکلاء کے ساتھ ہیں۔

جمعرات کو پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے سربراہ مخدوم امین فہیم نے اسلام آباد میں پارٹی دفتر میں بلائی گئی پریس کانفرنس میں کہا کہ پاکستان میں انصاف قید میں ہے۔’انصاف کو رہائی ملے گی تو سب کو انصاف ملے گا۔‘

چیف جسٹس کے معاملے پر ملک میں ہونے والے احتجاج میں پارٹی کی عدم شرکت کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ یہ غلط تاثر ہے۔

اعتزاز احسن اور زمرد خان جیسے پارٹی لیڈران اس احتجاج میں شریک تھے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کی مرکزی ایگزیکیٹو کمیٹی کے اجلاس کی وجہ سے پارٹی کی بقیہ قیادت سپریم کورٹ کے سامنے احتجاج میں شریک
نہیں ہو سکی۔

چودھری نثار علی خان کی طرف سے بلائے گئے اجلاس میں شرکت نہ کرنے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ’شاید چودھری نثار علی کے پاس میرا نمبر نہیں تھا۔ یا میرا نمبر انہیں نھیں مل رہا ہوگا کیونکہ میرا موبائل کہیں غائب ہوگیا ہے۔اس لیے ان کا رابطہ نہیں ہوسکا۔‘

انہوں نے کہا کہ اے آر ڈی میں اس معاملے پر اختلافلات نہیں ہیں۔

 جسٹس افتخار محمد چودھریجسٹس افتخار معاملہ
حکومتی کامیابی سرکاری افسران کے حلف ناموں پر
جسٹس رانا بھگوان داس’لکھنؤ PCO‘
’جسٹس بھگوان داس PCO سے فون کرتے ہیں‘
’اے کلاس قیدی‘
’جسٹس افتخار کو قیدی کی طرح رکھا جا رہا ہے‘
عام آدمی کا جج
چیف جسٹس افتخار اور چھوٹے مسائل کا حل
جسٹس افتخار چودھری’ ناروا سلوک‘
جسٹس افتخار سے پولیس کے ناروا سلوک کا نوٹس
عدلیہ کی آزادی
’بینظیر بھٹو جدوجہد میں کردار ادا کریں‘
زباں بندی؟
وکلاء احتجاج کو’سنسر‘ کرنے کی مذمت
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد