BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 13 March, 2007, 13:58 GMT 18:58 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کشمیر میں بھی وکلاء سڑکوں پر

مظاہرہ
پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں مظاہرے میں صدر پرویز مشرف کا پتلا بھی نذر آتش کیا گیا
پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں کشمیری وکلاء نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخار چودھری کی معطلی کے خلاف عدالتوں کا بائیکاٹ اور احتجاجی مظاہرہ کیا۔

اس احتجاجی مظاہرے میں شریک وکلاء نے نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر پاکستان کے صدر جنرل پرویز مشرف کے خلاف اور معطل چیف جسٹس کے حق میں نعرے درج تھے۔ ایک بینر پر لکھا تھا ’جنرل مشرف کا عدلیہ پر کمانڈو ایکشن نامنظور‘ جبکہ دوسرے پر درج تھا ’باوردی حکمرانوں انصاف کا قتل بند کرو‘۔ مظاہرین ’گو مشرف گو‘ اور ’لاٹھی گولی کی سرکار نہیں چلے گی‘ کے نعرے بھی لگارہے تھے۔

مظاہرین نے پاکستان کے صدر جنرل پرویز مشرف کا پتلا اٹھا رکھا تھا جس کو خاکی وردی پہنائی گئی تھی۔ ایک مرحلے پر مظاہرین نے اس پتلے کو جوتوں سے پیٹا اور بعد ازاں وردی اتار کر اس کو نذر آتش کردیا گیا۔

اس موقع پر مظفرآباد سنڑل بار ایسوسی ایشن کے صدر خواجہ مقبول وار نے بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس آف پاکستان کو معطل کرنا غیر آئینی، غیر جمہوری اور غیر قانونی اقدام ہے۔

انہوں نے کہا کہ صدر پاکستان چیف جسٹس کو تعینات تو کرسکتے ہیں لیکن چیف جسٹس کو ہٹانے، معطل کرنے یا غیر فعال کرنے کا اختیار صدر کے پاس نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی فوج نے وردی کے جوش میں بندوق کی نوک پر پاکستان کی عدلیہ پر حملہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس آف پاکستان کو فوری طور پر اپنے عہدے پر بحال کیا جائے اور فوج غیر آئینی اقدام سے پرہیز کرے۔ جنوبی ضلع راولاکوٹ اور بعض دوسرے علاقوں میں بھی وکلاء نے عدالتوں کا بائیکاٹ کیا اور مظاہرے کیے۔

مسئلہ کس کو تھا؟
افتخار محمد چوہدری کے ریکارڈ پر ایک نظر
افتخار چودھری20 ویں چیف جسٹس
جسٹس افتخار 2011 تک کے لیے چیف جسٹس تھے
اسی بارے میں
’یہ شک و شبہے کا وقت ہے‘
12 March, 2007 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد