چمن: دھماکے میں ایک ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاک افغان سرحد کے قریب واقع شہر چمن میں دھماکے سے ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا ہے۔ چمن سے پولیس اہلکاروں نے بتایا کہ دھماکہ افغانستان سے لائے گئے سکریپ کے سامان میں ہوا ہے۔ ہلاک ہونے والے شخص کا نام دارو خان اور زخمی کا نام حضرت بتایا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ دھماکہ افغانستان کے سرحدی علاقے سپین بولدک سے لائی جانے والی لوہے کی متفرق اشیاء میں ہوا ہے۔ پولیس اہلکار حضرت نور نے بتایا کہ ہلاک ہونے والا شخص افغانستان میں بولدک کا رہائشی تھا جس کی لاش ورثاء افغانستان لے گئے ہیں۔ چمن سمیت بلوچستان کے بیشتر سرحدی علاقوں میں روزگار کے مواقع نہ ہونے کی وجہ سے لوگ افغانستان سے مختلف اشیاء سمگل کرکے یہاں لاتے ہیں۔ سکریپ کا سامان پاکستان میں سٹیل ملوں میں استعمال ہوتا ہے۔ دونوں ممالک کے سرحدی علاقوں میں رہنے والے بیشتر لوگوں کی گزر بسر سمگلنگ کے اسی سامان پر ہوتی ہے اور اس کاروبار میں بچے اور بوڑھے کام کرتے ہیں۔ یہ لوگ لوہے کا ایک ٹکڑا لانے پر دس سے بیس روپے کما لیتے ہیں۔ | اسی بارے میں چمن میں مسلح تصادم، چار ہلاک31 July, 2004 | پاکستان چمن: دو سمگلر ہلاک27 July, 2004 | پاکستان چمن خود کش حملہ، تین زخمی24 July, 2005 | پاکستان چمن: آئل ٹینکر دھماکے سے تباہ14 January, 2007 | پاکستان چمن: قبائلی تنازع میں کئی زخمی03 February, 2007 | پاکستان چمن: فائرنگ سے دو ہلاک، احتجاج27 November, 2004 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||