چمن: قبائلی تنازع میں کئی زخمی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ بلوچستان میں چمن کے قریب گلستان کے علاقے میں دو قبائل کے مابین شدید فائرنگ سے کم از کم پانچ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ گلستان میں شمسوزئی اور ترین قبیلے کی ایک زیلی شاخ کے مابین سنیچر کو زمین کے تنازع پر جھڑپ ہوگئی جس کے دوران فریقین نے ایک دوسرے پر فائرنگ کی۔ ایسی اطلاعات بھی ملی ہیں کہ دونوں قبائل نے اپنے اپنے مورچے سنمبھال کر ایک دوسرے پر بھاری اسلحہ سے بھی فائر کیے ہیں۔ ایک زخمی کو کوئٹہ میں سول ہسپتال لایا گیا ہے۔ زخمی کے ساتھ آنے والے محمود خان ترین نے بتایا ہے کہ فائرنگ کا سلسلہ کئی گھنٹوں سے چل رہا ہے اور شام تک جاری تھا۔ مقامی لوگوں نے بتایا ہے کہ کم از کم پانچ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ دو روز پہلے قلعہ عبداللہ میں زمین کے تنازعے پر ملیزئی اور غبزئی قبائل نے ایک دوسرے کے خلاف مورچے سمبھال لیے تھے لیکن انتظامیہ نے مداخلت کرکے حالات پر قابو پالیا تھا۔ | اسی بارے میں بلوچستان آپریشن: تئیس قبائلی ہلاک09 July, 2006 | پاکستان باڑہ جھڑپوں میں تین ہلاک21 July, 2006 | پاکستان بلوچستان میں مسلح جھڑپیں26 August, 2006 | پاکستان کالج انتظامیہ، گاؤں خالی کروالیا10 November, 2006 | پاکستان بلوچستان میں جھڑپیں جاری ہیں08 January, 2007 | پاکستان طالبان کے حامی کے گھر پر حملہ19 January, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||