BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 31 July, 2004, 08:17 GMT 13:17 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
چمن میں مسلح تصادم، چار ہلاک

بلوچستان
بلوچستان میں قوم پرست رہنما حکومت کے خلاف کئی ماہ سے احتجاج کر رہے ہیں
بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں اور قبائلیوں کے مابین جھڑپ سے کم سے کم چار افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ مظاہرین نے کوئٹہ سے چمن جانے والی ریل گاڑی کو راستے میں روک لیا ہے اور پاک افغان سرحد بند کر دی گئی ہے

یہ جھڑپیں سنیچر کی صبح تین اور چار بجے کے درمیان اس وقت شروع ہوئیں جب قبائلی اپنے ایک رہنما جیلانی خان کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔

جیلانی خان کو کل شام کرائمز برانچ نے گرفتار کیا تھا جس کے بعد اشعرزئی قبائل نے کوئٹہ چمن شاہراہ احتجاج بند کر دی تھی۔ صبح کی اذان سے پہلے قبائلی گاڑیوں میں شہر کی طرف روانہ ہوئے جہاں ان کا پولیس اہلکاروں سے تصادم ہوا ہے۔ اب تک کی اطلاعات کے مطابق تین قبائلی اور ایک پولیس اہلکار ہلاک ہوئے ہیں اور دو قبائلی زخمی ہوئے ہیں۔

اس کے علاوہ قبائلیوں نے کوئٹہ سے چمن جانے والی ریل گاڑی کو شیلا باغ اور قلعہ عبداللہ کے درمیان رو ک دیا ہے اور قبائلی رہنما کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

چمن شہر میں حالات انتہائی کشیدہ بتائے گئے ہیں کاروباری مراکز اور دکانیں بند ہیں جبکہ جگہ جگہ سڑکوں پر ٹائر جلائے گئے ہیں۔ پولیس کی بھاری نفری علاقے میں تعینات کر دی گئی ہے ۔

یہاں یہ اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں کہ پاک افغان سرحد بند کر دی گئی ہے۔ متعلقہ حکام سے اس بارمیں رابطہ کرنے کی کوشش کی تو معلوم ہوا کے اس وقت امن و امان کے حوالے سے ایک اجلاس جاری ہے۔ تاہم ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان سے افغانستان لوگوں کو جانے دیا جا رہا ہے لیکن افغانستان سے پاکستان کی جانب کسی کو آنے نہیں دیا جا رہا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد