چمن: آئل ٹینکر دھماکے سے تباہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بلوچستان کے شہر چمن میں پاک افغان سرحد کے قریب افغانستان میں امریکی فوجیوں کے لیے تیل لے جانے والا آئل ٹینکر دھماکے سے پھٹ گیا ہے جس سے آگ بھڑک اٹھی لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ چمن سے آمدہ اطلاعات کے مطابق آئل ٹینکر میں دھماکہ فرنٹیئر کور کے قلعے کے قریب ہوا ہے لیکن اب تک یہ معلوم نہیں ہوا ہے کہ دھماکہ کس چیز سے ہوا ہے۔ افغانستان میں امریکی فوجیوں کے لیے تیل لے جانے والے ٹینکرز پر سرحد کے دونوں جانب اس سے پہلے بھی دھماکے ہوئے ہیں۔ ضلع قلعہ عبداللہ کے ناظم حاجی آدم خان اچکزئی نے بتایا ہے کہ اس بارے میں تفتیش کی جارہی ہے تاکہ معلوم کیا جا سکے کہ آیا یہ ٹینکر کسی بم دھماکے یا کسی تخریبی کارروائی کے نتیجے میں پھٹا ہے اور یا یہ گیس پریشر سے تباہ ہوا ہے۔ حاجی آدم خان اچکزئی نے کہا کہ ٹینکر کے ڈرائیور کے بارے میں اب تک کچھ معلوم نہیں ہے کہ وہ کہاں ہے۔ | اسی بارے میں چمن خود کش حملہ، تین زخمی24 July, 2005 | پاکستان چمن: افغانستان کے لیے خصوصی کارڈ06 January, 2007 | پاکستان سرحد پار کرنے کا پرانا نظام بحال12 January, 2007 | پاکستان غیرقانونی طور پر داخلہ، افغان گرفتار01 January, 2005 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||