چمن خود کش حملہ، تین زخمی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بلوچستان کے شہر چمن میں پاک افغان سرحد کے قریب خود کش دھماکے میں ایک خاتون سمیت تین افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ یہ واقعہ دوستی گیٹ کے قریب ہوا ہے جو افغانستان اور پاکستان کے مابین آمدورفت کا بڑا راستہ ہے لیکن دو سال گزر جانے کے باوجود اس کا باقاعدہ افتتاح نہیں ہوا ہے۔ چمن کے تحصیلدار رفیق ترین نے بتایا ہے کہ یہ ایک خود کش دھماکہ تھا لیکن یہ معلوم نہیں ہے کہ اس دھماکے کا مقصد کیا تھا اور کس کو نقصان پہنچانا تھا اور یہ معلوم کیا جا رہا ہے کہ ہلاک ہونے والا شخص افغانستان سے آیا تھا یا افغانستان کی جانب جا رہا تھا۔ یہ دھماکہ سرحد پر قائم دوستی گیٹ کے قریب سڑک پر ہوا ہے۔ چمن سے آمدہ اطلاعات کے مطابق ہلاک ہونے والے شخص کی عمر پینتیس سے چالیس سال تھی اور وہ افغانستان کے سرحدی شہر سپین بولدک کا رہنے والا تھا۔ دھماکے کے بعد اس کے جسم کے حصے دور دور تک بکھر گئے ہیں۔ زخمیوں کو چمن کے ہسپتال پہنچا دیا گیا اس واقعہ کے بعد دوستی گیٹ سے آمدو رفت کا سلسلہ روک دیا گیا ہےاور علاقے میں حفاظتی اقدامات سخت کر دیے گئے ہیں ۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||