چمن: افغانستان کے لیے خصوصی کارڈ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بلوچستان کے سرحدی شہر چمن اور افغانستان کے سپن بلدک کے درمیان لوگوں اور گاڑیوں پر کڑی نظر رکھنے کے لیے پاکستان نے دس جنوری سے کمپیوٹرائزڈ سسٹم رائج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس مقصد کے لیے چمن کے ان لوگوں اور تاجروں کو جو روزانہ سپن بلدک آتے جاتے ہیں 6000 سے زائد خصوصی کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ جاری کردیے گئے ہیں۔ کوئٹہ میں ایک اعلیٰ سرکاری افسر نے بتایا ہے کہ اس عمل سے ان افغان باشندوں کو پاکستان آمد میں مشکلات کا سامنا ہوگا جو پہلے ہر روز کام کے سلسلے میں چمن آیا جایا کرتے تھے۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے یہ قدم مشکوک طالبان کا راستہ روکنے کے لیے اٹھایا ہے۔ لیکن مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اس سے سرحد پر رہنے والے قبائل کی مشکلات بڑھ جائیں گی۔ کوئٹہ میں ایک غیرسرکاری تنظیم کے لیے کام کرنے والے محمد نسیم کا کہنا تھا: ’دونوں ملکوں کے لوگوں کو جو یہاں پر آباد ان پر اس کے کافی برے اثرات مرتب ہوں گے۔ یہاں بڑے عرصے سے دونوں جانب کے لوگوں کی رشتہ داریاں ہیں۔‘ انہوں نے کہا: ’اگر واقعی پاکستان یہ سمجھتا ہے کہ کوئی دہشت گردوں کی پشت پناہی کررہا ہے تو اس کے لیے ضروری ہے کہ ان لوگوں کی تلاش کی جائے جو دہشت گردی میں ملوث ہیں یا جو افغانستان میں جاکر خودکش حملے کرتے ہیں۔‘ اسکول ٹیچر شاہ حسین کا خیال تھا کہ ایسے شناختی کارڈو دونوں حکومتیں بنائیں تبھی کامیابی ملے گی۔ ’یہ یکطرفہ جو کارڈ جاری کیے گئے ہیں اس سے مسئلہ حل نہیں ہوگا، بلکہ اس سے معاملات مزید پیچیدہ ہوجائیں گے۔ شاہ حسین کا کہنا تھا: ’حقیقت میں افغانستان کے ساتھ بارڈر اتنا طویل ہے کہ ایک مقام پر کمپیوٹر نصب کرنے سے کچھ نہیں ہوگا، سوائے دکھاوے کے۔‘ سرحدی امور سے واقف ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کو یہ اقدامات کرنے سے پہلے افغان حکومت کو اعتماد میں لینا چاہیے۔ واضح رہے کے افغان حکومت نے پاکستان کے اس منصوبے کی پہلے سے ہی مخالفت کی ہے جس کے تحت سرحد پر بارودی سرنگیں بچھانے اور خاردار تار لگائی جائیں گی۔ | اسی بارے میں بارودی سرنگیں بچھانے کی مخالفت26 December, 2006 | پاکستان سرحد پر باڑ اور بارودی سرنگیں26 December, 2006 | پاکستان پاک افغان سرحد: باڑ اور بارودی سرنگیں26 December, 2006 | پاکستان باڑ، بارودی سرنگ، ملا جلا ردِعمل27 December, 2006 | پاکستان ’باڑ،بارودی سرنگیں لگائیں گے‘03 January, 2007 | پاکستان پاکستانی وزیر اعظم کابل میں04 January, 2007 | پاکستان پاکستان کا باڑ لگانے پر اصرار05 January, 2007 | پاکستان پاک، افغانستان اپنے اپنے موقف پر قائم05 January, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||