BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 22 February, 2007, 11:35 GMT 16:35 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
شادی اور میت کا ایک ہی راستہ۔۔۔

افتخار حسین کے دو بیٹے
افتخار حسین کے دو بیٹے سکول کے امتحانات کی وجہ سے اپنے والدین اور بہن بھائی کے ساتھ نہیں گئے تھے
سید افتخار علی کا تیرہ سالہ بیٹا عمر حسین بے چینی سے والدین اور اپنے تحائف کا منتظر تھا، مگر منگل کے روز اسے پتہ چلا کہ اس کے والد افتخار علی ٹرین حادثے میں جھلس کر فوت ہوگئے ہیں۔

بھارت کے شہر پانی پت میں سمجھوتہ ایکسپریس پر دھماکوں کے بعد آگ کے واقعے میں کراچی کے بفرزون کے رہائشی افتخار علی، ان کی بیوی اشرف جہاں، ڈھائی سالہ بیٹی مہک، چھوٹا بیٹا حسان، بہن رضیہ سلطانہ اور بہنوئی اظہر حسین اس واقعے میں ہلاک ہوگئے جن کی میتیں بدھ کی شب لاہور سے کراچی پہنچائی گئی ہیں۔

سید عمر حسین اور ان کے چھوٹے بھائی فواد بھی والدین کے ساتھ ہندوستان میں اپنے ننھیال جانا چاہتے تھے، مگر امتحانات کی وجہ سے وہ نہ جاسکے۔ عمر حسین نے بی بی سی کو بتایا کہ ان کی والد سے ایک ہفتہ پہلے بات ہوئی تھی اور انہوں نے بتایا تھا کہ وہ واپس آرہے ہیں اور انہوں نے ان کے لیے تحائف بھی لیے ہیں۔

افتخار علی کے گھر کے باہر تعزیت کے لیے آنے والوں کے لیے تنبو لگایا گیا ہے۔ ان کے خاندان سے اس حادثے پر پورے محلے میں ہی ماحول سوگوار تھا۔
افتخار علی کے بڑے بھائی سید انوار علی نے بتایا کہ ان کے بھائی، بھابھی، بچے، بہن رضیہ سلطانہ اور بہنوئی اظہر حسین ایک ماہ قبل فراق آباد گئے تھے، جہاں افتخار کے سالے آفاق احمد کا گھر ہے۔

’بھائی، بھابھی، بھتیجی، بھتیجہ، بہن اور بہنوئی کا سوگ‘

انہوں نے بتایا کہ ٹرین میں سوار ہونے سے ایک دن قبل آنے کا بتایا تھا۔ ان سے گھروالوں نے کپڑوں سمیت کئی چیزیں منگوائیں تھیں کئی فرمائشیں کی تھیں۔
سید انوار نے بتایا کہ واقعے کے بعد انہیں کچھ بھی معلوم نہیں ہو رہا تھا ، پیر کے روز دو بجے دوپہر پانی پت سول ہسپتال کے ایک ڈاکٹر نے ٹیلی فون کر کے معلوم کیا تھا کہ افتخار علی کون ہے میں نے بتایا کہ چھوٹا بھائی، ڈاکٹر نے بتایا کہ ان کی ٹرین کا حادثہ ہوگیا ہے۔

 افتخار علی کی شادی انیس سال قبل ہندوستان میں ہی ہوئی تھی اور ان کی بارات ٹرین میں ہی گئی تھی اور واپس بھی اسی راستے آئی تھی، جہاں سے دونوں میاں بیوی اور دونوں بچوں کی میتیں لائی جائیں گی

انوار علی نے بتایا کہ انہوں نے ڈاکٹر سے کہا کہ مہربانی کر کے ان کی بھائی سے بات کروائیں، جس پر انہوں نے معذرت کرتے ہوئے کہا وہ بات نہیں کرسکتے پھر انہوں نے بتایا کہ ایسا کچھ ہوگیا ہے۔

انوار علی نے بھائی کے فوت ہونے کی اطلاع اپنے تک رکھی اور اگلے روز (منگل) انہوں نے باقی لوگوں کو بتائی۔ ان کے ایک بھائی پیر کو ہی لاہور روانہ ہوگئے تھے جو سمجھوتہ ایکپریس میں بھائی اور بہن کو تلاش کرتے رہے۔ انوار علی کے مطابق پوری ٹرین میں تلاش کرنے کے بعد بھائی نے ٹیلی فون پر روتے ہوئے کہا کہ کوئی نہیں ہے۔ انہوں نے بھائی کو واپس آنے کو کہا ۔

افتخار علی کی شادی انیس سال قبل ہندوستان میں ہی ہوئی تھی اور ان کی بارات ٹرین میں ہی گئی تھی اور واپس بھی اسی راستے آئی تھی، جہاں سے دونوں میاں بیوی اور دونوں بچوں کی میتیں لائی جائیں گی۔

افتخار علی کی ڈھائی سالہ بیٹی مہک سب گھر والوں کی آنکھ کا تارہ تھیں، جس کی ہندوستان میں طبیعت خراب ہوگئی تھی۔

انوار علی نے بتایا کہ مہک کا دل وہاں نہیں لگا تھا، وہ یہاں کے لوگوں کو یاد کرکے بیمار ہوگئی تھی، ان کے بھائی کو اگلے ہفتے والی گاڑی میں آنا تھا مگر بچی کی وجہ سے جلد روانہ ہوئے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ حسان علی کو قاری چھٹی نہیں دے رہےتھے مگر وہ جانے پر بضد تھا، اس نے کہا تھا کہ وہ وہاں بھی قرآن حفظ کرتا رہے گا۔

افتخار علی ٹیلرِنگ کا کام کرتے تھے جبکہ ان کے بہنوئی اظہر حسین سٹیل ملز کی ملازمت سے ریٹائر ہوئے تھے۔

افتخار علی کے چار بھائی اور تین بہنیں ہیں، ایک بہن ان کے ساتھ اس حادثے میں فوت ہوگئیں۔

انوار علی نے بتایا کہ انہیں ذاتی طور پر کچھ نہیں پتہ کہ کیا ہوا تھا، انہوں نے صرف ٹی وی میں سنا تھا کہ ٹرین میں دھماکہ ہوا تھا، اب ’کوئی بچا ہی نہیں جو انہیں حقیقت بتائے۔‘

شہزادپانی پت کا سماں
پاکستانی شہری لواحقین کی تلاش میں سرگرداں
یاسمینہ کی والدہ حلیمہآخری سفر
یاسمینہ 7 سال بعد بچوں سے ملنے جارہی تھیں
کراچی میں ملاپ حقیقت ہے یا خواب
ماں نے دوبارہ ٹرین میں گھس کر بچے کو بچایا
 زخمی مسافر’ہر طرف آگ تھی‘
ٹرین دھماکے کے عینی شاہدین نے کیا دیکھا
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد