سندھ میں کئی ڈیکلئریشن منسوخ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
حکومت سندھ نے ایک روزنامے اور دو ہفت روزوں جرائد کے ڈیکلئریشن منسوخ کرنے کے احکام جاری کیے ہیں۔ سندھ کے محکمہ داخلہ کے سکریٹری بریگیڈیئر غلام محمد محترم نے بی بی سی کو بتایا کہ روزنامہ اسلام، ہفت روز اسلامی اخبار اور ماہ نامہ الابرار کے ڈیکلیریشن وفاقی حکومت کی ہدایت پر منسوخ کیے گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ اخبارت اور جرائد الرشید ٹرسٹ اور الاختر ٹرسٹ کے زیر انتظام شائع ہوتے تھے جن پر حکومت پابندی عائد کرچکی ہے۔ روزنامہ اسلام کے مدیر قاری عبدالرحمان کا کہنا ہے کہ ان کے اخبار کا الرشید ٹرسٹ سے کوئی تعلق نہیں ان کا صرف دفتر ان کے دفتر کے برابر میں ہے۔ یہ اخبار اسلام فاونڈیشن نامی تنظیم نکالتی ہے۔ انہوں نے بتایا ابھی تک حکام کی طرف سے انہیں کوئی بھی نوٹس نہیں ملا ہے۔ ہوم سیکریٹری کا کہنا ہے اخبار اسلام اور جرائد کے دفتر بھی سیل کیے جائیں گے۔ واضح رہے کہ حکومت نے گزشتہ ہفتے الرشید اور الاختر ٹرسٹ پر پابندی عائد کرکے اس کے دفاتر سیل کردیے تھے۔ | اسی بارے میں تین جرائد کے ڈکلریشن منسوخ16 August, 2005 | پاکستان صحافتی تنظیموں کی تشویش21 November, 2006 | پاکستان آزادئ صحافت: پاکستان 157 نمبر پر 26 October, 2006 | آس پاس خفیہ صحافت، بلیک میلنگ یا اصلاح؟24 October, 2006 | انڈیا حیات اللہ کے لیئےصحافتی ایوارڈ14 October, 2006 | پاکستان حکومت، پولیس اور آزادئ صحافت19 September, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||