BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 15 February, 2007, 16:07 GMT 21:07 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
قانونی اصلاحات کا بل منظور

گرفتار
گرفتار شخص کو وکیل سے رابطہ یا قانونی مشورہ کرنے کا حق حاصل ہوگا
قومی اسمبلی نے قانونی اصلاحات کا ایک بل منظور کیا ہے جس کے تحت پولیس کسی بھی گرفتار کیے جانے والے شخص کے لواحقین سے چوبیس گھنٹے کے اندر رابطہ کر کے گرفتاری کی وجوہات کے بارے میں آگاہ کرے گی۔

اس بل کے تحت غلط مقدمہ درج کرانے والے کو عدالت اور فریق مخالف کے اخراجات کی ادائیگی کرنا ہوگی۔

ترمیمی بل میں کہا گیا ہے کہ گرفتار شخص کو تھانے میں وکیل سے رابطہ یا قانونی مشورہ کرنے کا حق حاصل ہوگا۔ اسی بل کے تحت فوجداری اور دیوانی مقدمات کی سماعت الگ الگ مجسٹریٹ کریں گے اور عدالت محض ایک فریق کی بات سننے کے بعد حکم امتناعی جاری نہیں کر سکے گی، البتہ کسی عمارت کی مسماری یا کسی کو بے دخل کیے جانے کا معاملہ اس قانون سے مستثنیٰ ہوگا۔

غلط مقدمے بازی
 غلط مقدمے سے متاثرہ فریق اگر کسی دوسرے شہر کا رہائشی ہے تو غلط مقدمہ درج کرانے والے کو اس کے سفری اور دیگر تمام اخراجات بھی ادا کرنا ہونگے
وزیر قانون

اسی قانون کے تحت تنازعات کے متبادل حل کی کمیٹی بنائی جائے گی اور عدالت ایسا ثالث مقرر کر سکے گی جو دونوں فریقین میں تصفیہ کرانے کی کوشش کرے گا۔ ثالث کو تصفیہ کے لیے ساٹھ دن دیے جائیں گے، جن میں مزید تیس روز کی توسیع کی جا سکے گی۔

تصفیہ کی کوششوں کے دوران عدالتی کارروائی جاری رہے گی۔

بل میں کہا گیا ہے کہ عدالت میں درخواست وصول ہونے کے روز ہی مخالف فریق کو سمن جاری ہوجائیں گے، جو جدید طریقوں کے تحت ای میل اور فیکس کے ذریعے بھی جاری کیے جاسکیں گے۔

اس کےعلاوہ مختار نامہ کی زیادہ سے زیادہ مدت تین برس ہوگی، جس کے بعد یہ خود بخود ختم تصور کیا جائے گا۔ بل کی خواندگی کے دوران اپوزیشن نے اس بل پر اعتراضات کیے، جو سپیکر قومی اسمبلی نے مسترد کر دیے۔ اس پر متحدہ مجلس عمل اور اپوزیشن کے دیگر اراکین نے یہ کہہ کر علامتی واک آوٹ کیا کہ جنرل پرویز مشرف کے صدر رہتے ہوئے قانون سازی نہیں ہوسکتی۔

وفاقی وزیر قانون وصی ظفر نے بل کی منظوری کے بعد ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس بل کا مقصد قانونی طریقہ کار میں آسانی پیدا کرنا اور عام آدمی کی انصاف تک رسائی کو ممکن بنانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ غلط مقدمے سے متاثرہ فریق اگر کسی دوسرے شہر کا رہائشی ہے تو غلط مقدمہ درج کرانے والے کو اس کے سفری اور دیگر تمام اخراجات بھی ادا کرنا ہونگے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد