شادی میں ’ون ڈش‘ پر اتفاق | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کی قومی اسمبلی میں حکومت اور حزب مخالف نے اتفاق رائے سے شادی کے موقع پر ’ون ڈش‘ کی اجازت دینے کے بارے میں قانون میں ترمیم پر اتفاق کرلیا ہے۔ منگل کے روز ایوان میں نجی کارروائی کے دن متحدہ مجلس عمل کے اراکین محمد لئیق خان اور محمد حسین محنتی کی جانب سے شادی میں کھانے کھلانے پر پابندی کے قانون میں ترمیم کرکے ’ون ڈش‘ کی اجازت دینے کا بل پیش کیا جس کی حکومت نے مخالفت نہیں کی۔ ایوان میں موجود تمام جماعتوں کے نمائندوں نے اس ترمیمی بل کی حمایت کی اور اتفاق رائے کے بعد سپیکر نے مزید کارروائی کے لیے یہ بل ایوان میں متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کردیا۔ قوائد کے مطابق اب قانون کی وزارت کے بارے میں قائمہ کمیٹی اس پر غور کرے گی اور ترمیمی بل اپنی رپورٹ کے ہمراہ ایوان میں پیش کرے گی۔ حکومت اور حزب مخالف کے درمیاں شادی کے موقع پر ’ون ڈش‘ کی اجازت دینے پر اتفاق سے لگ رہا ہے کہ جلد ہی یہ بل منظور ہوجائے گا۔ واضح رہے کہ حکومت نے شادی تقریبات میں نمود و نمائش اور بے جا اخراجات کی ممانعت کے لیے سن دوہزار میں ایک آرڈیننس جاری کیا تھا۔ یہ آرڈیننس بعد میں صدر مشرف کے متعارف کردہ آئینی اصلاحات کے ساتھ متحدہ مجلس عمل کی حمایت سے ہی مستقل قانون بن گیا۔ اس آرڈیننس کے تحت شادی کے موقع پر صرف چائے یا مشروبات پیش کرنے کی اجازت ہے۔ لیکن بعد میں پنجاب حکومت نے شادی کے موقع پر ’ون ڈش‘ کی اجازت کا قانون منظور کیا لیکن سپریم کورٹ نے اُسے رد کرتے ہوئے پابندی برقرار رکھنے کا حکم دیا تھا۔ پولٹری اور شادی ہال رکھنے والے افراد نے بھی عدالت سے ’ون ڈش‘ کی اجازت کے لیے درخواست کی تھی لیکن عدالت ان کی درخواست بھی رد کر دی تھی۔ پاکستان میں شادی کے موقع پر کھانے کھلانے کی پابندی کے قانون کے باوجود بھی ملک کے کئی با اثر افراد اپنے بچوں کی شادیوں کے موقع پر اس قانون کی خلاف ورزی کرتے رہے اور اس ضمن میں سپریم کورٹ نے بعض افراد کے خلاف کارروائی بھی کی ہے۔ | اسی بارے میں پنجاب شادی کھانوں پر دوبارہ پابندی17 March, 2006 | پاکستان شادی میں کھانا، وارنٹ جاری06 January, 2006 | پاکستان شادی کا کھانا، حکومت کو تنبیہ15 December, 2005 | پاکستان فائرنگ پر کتنے افسر معطل کریں؟29 August, 2005 | پاکستان میانداد کے بیٹے کا ولیمہ03 August, 2005 | پاکستان کوئٹہ: 26 جوڑوں کی اجتماعی شادی06 June, 2005 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||