میانداد کے بیٹے کا ولیمہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
جاوید میانداد نے اپنے بیٹے کے ولیمے میں صدر پرویز مشرف اور وزیراعظم شوکت عزیز سمیت تمام اعلیٰ سرکاری شخصیات کو مدعو کیا ہے۔ یہ دعوت چار اگست کو کراچی کے بڑے ہوٹل میں رکھی گئی ہے۔ میانداد کے بیٹے جنید کی شادی داؤد ابراہیم کی بیٹی ماہ رخ کے ساتھ تیئس جولائی کو دبئی میں ہوئی تھی۔ جاویدمیانداد کا کہنا ہے کہ انہوں نے صدر سمیت تمام اعلیٰ شخصیات کو دعوت نامے بھیجے ہیں۔ میانداد بھارتی میڈیا سے سخت ناراض ہیں ان کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا نے منفی انداز اختیار کرکے زبردست پروپیگنڈہ کیا جس کی وجہ سے ان کے کئی بھارتی دوست شادی کی تقریب میں شرکت نہ کرسکے کیونکہ انہیں خوف میں مبتلا کردیا گیا تھا۔ شادی کی طرح ولیمہ بھی مکمل فیملی دعوت ہے جس میں میڈیا کے لوگ میانداد کے دوست کی حیثیت سے شرکت کرینگے۔ انہیں تصاویر بنانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ شادی کی تقریب کی تصاویر یا فلم بھی ابھی تک سامنے نہیں آئی ہے۔ میانداد یہ بتانے میں بھی دلچسپی نہیں رکھتے کہ داؤد ابراہیم ولیمے میں موجود ہونگے یا نہیں؟ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ شادی کی تقریب میں تمام تر سکیورٹی کے باوجود داؤد ابراہیم نے اس میں شرکت کی تھی۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||