میانداد کےبیٹےکی شادی:تاریخ پکی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے سابق کرکٹ کپتان اور کوچ جاوید میانداد نے اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ ان کے بیٹے کی شادی تئیس جولائی کو انڈیا کو سب سے زیادہ مطلوب شخص داؤد ابراہیم کی بیٹی کے ساتھ ہورہی ہے۔ جاوید میانداد کے بیٹے جنید میانداد کی منگنی داؤد ابراہیم کی بیٹی ماہ رخ کے ساتھ پچھلے ماہ طے ہوئی تھی۔ داؤد ابراہیم انڈیا میں 1993 میں بمبئی میں ہونے والے کئی بم دھماکوں میں مطلوب ہیں جن میں تین سو کے قریب افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ جاوید میانداد کا کہنا ہے کہ شادی دبئی میں تئیس جولائی کو ہوگی۔ جاوید میانداد کا کہنا تھا کہ ’یہ ہمارا ذاتی معاملہ ہے اور مجھے اس میں کچھ بھی غلط نظرنہیں آتا۔ ہم نے ماہ رخ کو اپنی بہو مان لیا ہے۔ ‘ ’ہم کچھ نہیں چھپائیں گے اور شادی میں اپنے رشتہ داروں اور دوستوں کو دعوت دیں گے۔‘ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں کراچی میں اگست کے مہینے میں ایک اعشائیہ ہوگا لیکن انہوں نے یہ بتانے سے انکار کردیا کہ ان دونوں موقعوں پر خود داؤد ابراہیم موجود ہونگے یا نہیں۔ داؤد ابراہیم بمبئی کے دھماکوں میں ملوث ہونے سے انکار کرتے ہیں۔ امریکہ نے 1993 میں داؤد ابراہیم کو دہشت گردوں کی لسٹ میں شامل کیا تھا اور یہ کہا تھا کہ وہ کراچی میں رہتے ہیں جبکہ پاکستان کی حکومت اس کی تردید کرتی ہے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||